ہماچل پردیش میں بی جے پی کی شکست کے بعد وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کر دیا ہے۔ استعفیٰ دینے سے پہلے انہوں نے سب کے سامنے شکست تسلیم کی۔
Election Results 2022 Live Updates گجرات میں کمل کی چمک برقرار، ہماچل میں پنجہ کو ملا عوام کا ساتھ - گجرات میں کمل کی چمک برقرار
22:36 December 08
جے رام ٹھاکر نے وزرات اعلی کے عہدے سے استعفی دیا
21:39 December 08
کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کامیاب امیدواروں کی فہرست
گجرات اسمبلی انتخابات میں گانگریس کے 17 اور عام آدمی پارٹی کے پانچ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہے:
کانگریس: امت چھوڈا، اننت کمار ہس مکھ بھائی پٹیل، ٹھاکر دنیش بھائی اتاجی، شیلیس منا بھیائی پارنر، کانتی بھائی کھرادی، عمران کھیڑا، امرجیت موتی جی ٹھاکر، چراغ کمار اروند پٹیل، ڈاکٹر تشار امرسنہ چودھری، گلاب سنہ چوہان، اروند بھائی جنا بھائی لڈانی، کرتی کمار پٹیل، ارجن بھائی دیوا بھائی مدھواڈی، چودسمہ ومل بھائی کانابھائی، جگنیش میوانی، ٹھاکر گینین ناگا جی، ڈاکٹر سی جے چودا۔
عام آدمی پارٹی سے: امیش کشوا، چیترا وسواس، سدھیر واگھنی، ہیمنت کھاوا، بھوپٹ بھیانی۔
19:28 December 08
گجرات کے سنٹرل ریجن سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی پر ایک نظر
گجرات کے سنٹرل ریجن علاقے میں سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی پر ایک نظر۔
19:28 December 08
گجرات کے سوراشٹرا علاقے میں سیاسی پارٹیون کی کارکردگی پر ایک نظر

شمالی گجرات میں پارٹیوں کی کارکردگی پر ایک نظر

19:27 December 08
جنوبی گجرات علاقے میں پارٹیوں کی کارکردگی پر ایک نظر

کَچھ علاقے میں سیاسی پارٹیون کی کارکردگی پر ایک نظر

18:16 December 08
نوجوان کانگریس رہنما جگنیش میوانی وڈگام سے جیتے
کانگریس کے نوجوان رہنما ومشہور دلت لیڈر جگنیش میوانی گجرات کی وڈگام سیٹ سے بی جے پی امیدوار منی بھائی واگھیلا کو شکست دے دی ہے۔ جگنیش میوانی کا بی جے پی امیدوار منی بھائی واگھیلا کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ ابتدائی رجحانات میں بہت اتار چڑھاؤ بعد بلا آخر میوانی نے انہیں شکست دے دی۔
16:59 December 08
گجرات میں کانگریس کو دوہرا جھٹکا
گجرات میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں شکست سے کانگریس کو دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کو اس بار نہ صرف ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بلکہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کو قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی کھونے کا خطرہ ہے۔
15:41 December 08
عام آدمی پارٹی سے وزیر اعلی کے امیدوار اسودن گدھوی کو شکست
گجرات اسمبلی الیکشن کے نتائج نے عام آدمی پارٹی کے تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے فیصلے کو مکمل طور پر غلط ثابت کردیا ہے۔ ریاست کی کھمبالیہ اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار اسودن گدھوی یہاں سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار نے اس سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
15:32 December 08
جے رام ٹھاکر نے شکست تسلیم کی
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے ہماچل میں کانگریس جیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزرات اعلی کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
14:58 December 08
شیوراج سنگھ چوہان کا راہل گاندھی پر تنقید
گجرات میں بی جے پی کی جیت پر بی جے پی خیمہ میں کافی خوشی کی لہر ہے۔ بی جے پی کی جیت پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے نے کہا کہ راہل جی بھارت جوڑو یاترا کر رہے ہیں، ایسا نہ ہو کہ بعد میں انہیں کانگریس کھوجو یاترا کرنی پڑے۔ گجرات میں 20 سے نیچے سمٹنا کانگریس کی غیر مستحکم حکمت کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ سوچیں یا نہ سوچیں لیکن واقعی بھارتیہ جنتا پارٹی کی یہ جیت شاندار اور بے مثال ہے۔
14:47 December 08
ریوبا جڈیجہ نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا
گجرات کے جام نگر نارتھ سے بی جے پی کے امیدوار ریوبا جڈیجہ نے کہا کہ جنہوں نے خوشی سے مجھے امیدوار کے طور پر قبول کیا، میرے لیے کام کیا میں ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہ صرف میری نہیں بلکہ ہم سب کی جیت ہے۔ جس طرح سے بی جے پی نے گجرات میں گزشتہ 27 برسوں سے کام کیا اور گجرات ماڈل قائم کیا، لوگوں نے محسوس کیا کہ وہ صرف بی جے پی کے ساتھ ترقی کے سفر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ گجرات بی جے پی کے ساتھ تھا اور رہے گا۔
14:42 December 08
ہرش سنگھوی نے کہا گجرات کے لوگوں نے مودی پر اعتماد کیا
بی جے پی لیڈر ہرش سنگھوی نے کہا کہ گجرات کے لوگوں نے ایک بار پھر مودی پر اعتماد کیا ہے۔ بی جے پی ایک بار پھر ریاست کی ترقی کو آگے لے جائے گی۔ کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگھوی نے کہا کہ وہ جیت کی گارنٹی دے رہے تھے، اب ان سے سوال پوچھے جائیں۔ ہر طرف مودی مودی کا نعرہ ہے۔ ہم گجرات کے لوگوں کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے بی جے پی سے محبت کے رشتے کو برقرار رکھا ہے۔ مودی جی کی بات کرنے والوں کو گجرات کی عوام نے سبق سکھایا۔'
14:33 December 08
موربی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کامیاب
موربی سے بی جے پی امیدوار کانتی لال امریتا شیو لال کامیاب ہوگئے ہیں۔ بتادیں کہ موری جہاں ایک دردناک واقعہ پیش آیا تھا، مچھوندی میں کیبل پل گرنے سے 141 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے یہاں سے بی جے پی امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔
13:24 December 08
گجرات میں حلف برداری کی تقریب 11 یا 12 دسمبر کو متوقع
بی جے پی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق پارٹی نے ریاست میں 155 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے، جب کہ اپوزیشن کانگریس بہت پیچھے ہے۔ کانگریس کو اب تک صرف 19 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے ریاست میں شاندار کارکردگی کے بلند بانگ دعوے کیے تھے، لیکن پارٹی نے اب تک صرف پانچ سیٹیوں پر آگے ہے۔ یہ واضح ہے کہ گجرات میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گجرات میں حلف برداری کی تقریب 11 یا 12 دسمبر کو ہو سکتی ہے۔ بی جے پی نے پہلے ہی موجودہ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کو وزیر اعلی کا امیدوار قرار دیا ہے۔
13:01 December 08
نئے ریکارڈ کے ساتھ گجرات میں بی جے پی کی واپسی
گزشتہ 27 برسوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی نئے ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے۔ 150 سے زیادہ نشستوں کے ساتھ بی جے پی صرف لگاتار ساتویں الیکشن جیت کر ایک ریکارڈ بنائے گی۔ گجرات میں بی جے پی کی اب تک کی سب سے اچھی کارکردگی سنہ 2002 میں تھی، جب پارٹی نے ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 127 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ ریاست میں کسی بھی پارٹی کی سب سے اچھی کارکردگی کانگریس کی 1985 میں تھی، جب اس نے 149 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔
12:54 December 08
موربی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کو سبقت
اب تک کے رجحانات کے مطابق موربی سے بی جے پی امیدوار کانتی لال امریتا شیو لال آگے چل رہے ہیں۔ بتادیں کہ موری جہاں چند دنوں قبل ایک دردناک واقعہ پیش آیا تھا، مچھوندی میں ایک کیبل پل گرنے سے 141 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہاں سے بی جے پی امیدوار کو سبقت حاصل ہے۔
12:37 December 08
کامیاب امیدواروں کو شملہ سے چندی گڑھ منتقل کرے گی کانگریس
اب تک کے رجحانات کے مطابق ہماچل پردیش میں کانگریس کو سبقت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس اپنے تمام کامیاب امیدواروں کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لیے شملہ سے منتقل کرسکتی ہے۔ ہماچل پردیش میں کانگریس اراکین اسمبلی کو جیت کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد چندی گڑھ آنے کو کہاگیا ہے۔
12:24 December 08
ضلع کچھ کے اسمبلی حلقہ ابداسا سے کانگریس امیدوار مامدجاٹ آگے
گجرات کے ضلع کچھ کے اسمبلی حلقہ ابداسا سے کانگریس امیدوار مامد 14 راؤنڈ کی گنتی مکمل ہونے تک آگے چل رہے ہیں۔ بی جے پی رہنما پردیومن سنگھ جڈیجہ کو 31853 ووٹ ملے، جب کہ مامد جاٹ کو 38405 ووٹ ملے ہیں وہ تقریباً 6 ہزار ووٹون سے آگے چل رہے ہیں۔
12:20 December 08
سورت سے کانگریس امیدوار اسلم سائیکل ولا 2392 وٹوں سے آگے
ضلع سورت کے سورت ایسٹ سے سے کانگریس امیدوار اسلم فیروز عرف اسلم سائیکل والا 13 راؤنڈ کی گنتی مکمل ہونے تک 2392 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
12:13 December 08
عوامی مینڈیٹ کا احترام، گجرات میں عآپ کو 15 فیصد ووٹ ملنا بڑی کامیابی
گجرات میں عام آدمی پارٹی کی کارکردگی پر سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہاکہ سب سے پہلے وہ مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور گجرات کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گجرات کے عوام نے عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی بنا دیا ہے، یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ پارٹی کو تقریباً 15% ووٹ ملے۔ گجرات مودی کا گڑھ تھا اور بی جے پی کی تجربہ گاہ۔ بی جے پی 27 برس سے گجرات پر حکومت کر رہی ہے، اس میں گھسنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔
12:04 December 08
گجرات میں بی جے پی کو دو تہائی سے زائد سیٹوں پر سبقت
اب تک کے رجحانات کے مطابق گجرات میں بی جے پی کو دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ جب کہ 15 بی جے پی امیدواروں نے کامیابی بھی درج کی ہے۔ جیتنے والے امیدواروں میں امت بھائی شاہ، کوشک بھائی جین، امت بھائی ٹھاکر، دارشنبین وگھیل شامل ہے۔
11:35 December 08
مسلم اکثریت اسبملی حلقہ جمال پور کھادیہ سے عمران کھیڑا والا کامیاب
احمد آباد کے مسلم اکثریت اسبملی حلقہ جمال پور کھادیہ سے عمران کھیڑا والا کامیاب۔ عمران کھیڑا والا کو 58235 ووٹ ملے۔ جب کہ بھوشن بھٹ کو 44659 ووٹ واملے، صابر کابلی والا کو 15685 ووٹ ملے۔
11:34 December 08
گجرات میں کوئی اینٹی انکمنسی نہیں تھی، راج ناتھ
گجرات میں انتخابی رجحانات پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ ہم اکثریت کے ساتھ واپسی کریں گے۔ گجرات میں کوئی اینٹی انکمبنسی نہیں تھی، ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ اس بار بی جے پی تمام ریکارڈ ٹورے گی۔
11:23 December 08
گجرات: اب تک چھ بی جے پی امیدوار کامیاب، کانگریس سے ایک
اب تک چھ بی جے پی امیدوار کامیاب، جب کہ کانگریس سے ایک امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔
11:15 December 08
عام آدمی پارٹی سے وزیر اعلی کے امیدوار آگے
گجرات میں عام آدمی پارٹی سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار اسودن گدھوی کھمبالیہ اسمبلی حلقہ سے کل 18,998 ووٹوں سے آگے ہیں، گنتی جاری ہے۔
11:01 December 08
وزیر اعلی جے رام ٹھاکر کامیاب
ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے سراج اسمبلی حلقہ سے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر جیتے۔
10:57 December 08
ہماچل پردیش کے سندرنگر سے بی جے پی امیدوار کامیاب
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے سندر نگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار راکیش جموال کامیاب۔
10:11 December 08
ہماچل میں کانگریس کو سبقت، بی جے پی پیچھے
اب تک کے رجحانات کے مطابق ہماچل میں کانگریس کو سبقت حاصل ہے، کانگریس 34 سیٹوں پر آگے ہے، جب کہ بی جے پی 31 سیٹوں پر آگے ہے۔
09:56 December 08
اب تک کے رجحانات کے مطابق جگنیش میوانی پیچھے
اب تک کے رجحانات کے مطابق جگنیش میوانی پیچھے ہے۔ جگنیش میوانی 2022 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں وڈگام سیٹ سے INC کے امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ان کی جانب سے جمع کرائے گئے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کا پیشہ وکیل ہے۔ جگنیش میوانی کی تعلیم گریجویٹ پروفیشنل ہے اور ان کی عمر 42 سال ہے۔
09:49 December 08
گجرات میں بی جے پی کو سبقت حاصل
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار میں بی جے پی کو 110 میں سے 87 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ کانگریس 13 سیٹوں پر آگے ہے، جب کہ عام آدمی پارٹی 8 سیٹوں پر آگے ہے۔
09:39 December 08
بی جے پی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی، بی جے پی رہنما
ویجل پور حلقہ سے بی جے پی امیدوار امت ٹھاکر کا کہنا ہے بی جے پی گجرات میں ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ 'ڈبل انجن' حکومت بنائے گی۔
08:59 December 08
جگنیش میوانی کی قسمت داؤ پر
جگنیش میوانی وڈگام اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ ایک دلت نوجوان لیڈر کے طور پر ابھرنے والے جگنیش سنہ 2017 کا الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑ کر جیتے تھے۔ پیشے سے وکیل، میوانی ایک سماجی اور سیاسی کارکن کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ اس بار انہیں AAP کے ساتھ سخت مقابلہ کے درمیان مسلم اور دلت ووٹ بینک کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے منی بھائی جیٹھا بھائی واگھیلا اور اے اے پی کے دلپت بھاٹیہ سے ہے۔
08:53 December 08
ہاردک پٹیل اور الپیش ٹھاکر پیچھے
ابتدائی رجحانات میں ویرمگام سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے ہاردک پٹیل پیچھے چل رہے ہیں۔ جب کہ الپیش ٹھاکر بھی پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ بی جے پی نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ بی جے پی فی الحال 130 سیٹوں پر آگے ہے۔ جب کہ کانگریس 45 اور عام آدمی پارٹی صرف دو سیٹوں پر آگے ہے۔
08:45 December 08
ہاردک پٹیل نے جیت کا دعویٰ کیا
بی جے پی امیدوار ہاردک پٹیل نے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کی صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' کام کی بنیاد پر بی جے پی حکومت بن رہی۔ گزشتہ 20 برسوں میں یہاں کوئی فساد/دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ بی جے پی ان کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔ وہ کمل کو ووٹ دیتے ہیں کیونکہ بی جے پی کی حکومت میں ان کا مستقبل محفوظ رہے گا۔ بی جے پی نے اچھی حکمرانی دی اور عوام کا اعتماد مضبوط کیا۔
08:30 December 08
پوسٹل بیلٹ کی گنتی ختم، ہماچل میں کانگریس کو سبقت، گجرات میں بی جے پی آگے
پوسٹل بیلٹ کی گنتی اختتام پذیر، گجرات اور ہماچل میں سخت مقابلہ۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق گجرات میں بی جے پی کو سبقت حاصل ہے، جب کہ ہماچل پردیش میں کانگریس آگے ہے۔
08:01 December 08
ہماچل پردیش اور گجرات میں ووٹوں کی گنتی شروع
تمام 182 اسمبلی سیٹوں کے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کل شروع ہوگئی ہے۔ آدھے گھنٹے بعد 8:30 بجے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔
06:54 December 08
Election Results 2022 Live Updates گجرات اور ہماچل پردیش میں کون ہوگا فاتح
حیدر آباد: دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج کے بعد اب سب کی نظریں گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہوگی۔ واضح رہے کہ گجرات میں دو مرحلوں میں پولنگ ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 60.20 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 64.39 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ وہیں ہماچل پردیش میں ایک ہی مرحلے میں 75 فیصد پولنگ ہوئی۔
ایگزٹ پول کے مطابق گجرات میں بی جے پی مسلسل ساتویں بار اقتدار میں واپسی کرسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بی جے پی بنگال کے بائیں محاذ کے ریکارڈ کو برابر کر دے گی۔ بنگال میں سی پی آئی (ایم) نے سنہ 1977 سے 2011 تک 34 برس حکومت کی۔
اگر ہم سنہ 2017 کے انتخابات کی بات کریں تو بی جے پی نے کل 182 سیٹوں میں سے 99 سیٹیں جیتی تھیں۔ اب بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ وہ 117-151 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ گجرات میں اب تک بی جے پی نے سنہ 2002 میں سب سے زیادہ 127 سیٹیں جیتی تھیں۔
گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑے موقعے کی طرح ہیں۔ یہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے AAP خود کو ایک قومی پارٹی کے طور پر ثابت کر سکتی ہے جو آئندہ لوگ سبھا انتخابات میں اروند کیجریوال کے لیے بہت اہم ہے۔ اروند کیجریوال وزیر اعظم بننے کا خواب بھی دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں ہماچل اور گجرات انتخابات بہت اہم ہیں۔ AAP فی الحال دہلی اور پنجاب میں اقتدار میں ہے۔ توقع ہے کہ عام آدمی پارٹی کی وجہ سے مقابلہ سہ رخی ہوگا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ AAP اس بار گجرات میں 2 سے 13 کے درمیان سیٹیں جیت سکتی ہے۔ تاہم گجرات میں حکومت سازی کے لیے 92 سیٹیں درکار ہے۔
ایگزیٹ پول کے مطابق کانگریس کو 16 سے 51 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کانگریس نے گجرات میں پوری طاقت نہیں لگائی۔ راہل گاندھی بھی بھارت جوڑو یاترا میں مصروف رہے۔ گذشتہ انتخابات یعنی سنہ 2017 میں کانگریس نے 77 سیٹیں جیتی تھیں۔ گجرات کے برعکس ہماچل پردیش میں کانگریس نے اقتدار میں واپسی کے لیے پوری طاقت لگا دی ہے۔
اس وقت ہماچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ہماچل میں 1985 کے بعد ہر پانچ برس میں اقتدار بدلتا ہے۔ کانگریس کو امید ہے کہ اس روایت کے مطابق اس بار پہاڑی عوام اقتدار کی چابیاں ان کے حوالے کریں گے۔ ایگزٹ پولز کی بات کریں تو اس میں بھی کانگریس کو مضبوط پوزیشن میں دکھایا گیا ہے۔ وہیں بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس بار وہ پرانی روایت کو توڑ کر دوبارہ حکومت بنائے گی۔