ETV Bharat / state

Gujarat AIMIM گجرات میں بلڈوزر کارروائی، مسلمانوں کی پٹائی کی ایم آئی ایم نے مذمت کی - گجرات میں بلڈوزر کارروائی

گجرات میں بیٹ دوارکہ، کھیڑا، پور بندر، احمدآباد میں مسلم مخالف پالیسی کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے آواز اٹھائی۔ Gujarat AIMIM

گجرات میں بلڈوزر کارروائی، مسلمانوں کی پٹائی کی ایم آئی ایم نے مذمت کی

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 10:21 PM IST

احمدآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ سب سے پہلے نوراتری کی شروعات میں دو نوجوان مسلمانوں کی گربے کے نام پر پٹائی کی گئی اور کہا گیا کہ وہ گربا کھیلنے گیے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ سندھو بھون سے لوٹ رہے تھے اور راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ تو بجرنگ دل اور وی ایچ پی پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی ہے جو اس طرح بے گناہ لوگوں کو پیٹتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں ایسی تنظیموں کے خلاف گجرات حکومت سختی سے کاروائی کرے۔

گجرات میں بلڈوزر کارروائی، مسلمانوں کی پٹائی کی ایم آئی ایم نے مذمت کی

انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ بیٹ دوارکہ میں گزشتہ 5 دنوں سے مہندم کاروائی چل رہی ہے پولیس کو ہر جگہ تعینات کر دیا گیا کسی کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے ایسے میں کارپویشن کو اعتماد میں لیے بغیر یہ کارروائی کی جا رہی ہے دوارکہ میں جو نیا بریج تعمیر ہورہا ہے جس کا رجسٹریشن وقف بورڈ میں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہاں پر بنے مزار کو توڑا گیا اور بٹالین مسجد کو بھی توڑ نے کا منصوبہ بنایا گیا وہ مسجد بھارت کی آزادی کی وراثت ہے۔ یہاں ایک طرفہ کارروائی فرقہ پرست کی بنیاد پر جا رہی ہے اور دوسرے مذہب کے کسی بھی ادارے یا مذہبی مقامات کو توڑا مسمار نہیں کیا جارہا ہے۔ صرف مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو منہدم کیا جا رہا ہے جو غلط ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پور بندر میں مراد شاہ بابا کا مزار جو ڈھائی سو سے تین سو سال قدیم مزار ہے اسے بھی منہدم کردیا گیا۔ مسلمانوں کو قانونی داو پیچ میں الجھا کر مذہبی مقامات کو توڑا جا رہا ہے ہم ایسی تمام سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کارروائی کو فوراً روکا جائے ورنہ اس کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گاندھی جی کے دکھائے راستے پر چل کر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دو روز کھیڑا نوراتری تہوار کے دوران پتھر بازی کرنے کے الزام میں مسلم نوجوانوں کو پولیس نے سر راہ پٹائی کی۔ پولیس کو سرعام پٹائی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ ایسے پولیس اہلکاروں کو سسپینڈ کرنا چاہیے۔ اور کل مانگرول میں قبروں کی بے حرمتی کی گئی اس پر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا یہ پوری طرح غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Muslim men flogged by cops گجرات میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.