ETV Bharat / state

تین طلاق پر ایک خاتون کی خودکشی کی کوشش - بیوی

تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پاس ہوچکا ہے، تین طلاق بل منظور ہونے کے باوجود احمدآباد میں تین طلاق کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

تین طلاق پر ایک خاتون کی خودکشی کی کوشش، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 12:27 PM IST

ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیا تو تین طلاق کے بعد بیوی نے خودکشی کرنے کوشش کی۔جس کےسبب ثنا بانو کو احمدآباد کی ایس وی پی اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
ثنا بانو نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف احمدآباد کے کارنج پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

تین طلاق پر ایک خاتون کی خودکشی کی کوشش، متعلقہ ویڈیو
دراصل چار سال قبل متاثرہ ثنا بانو کی شادی محبوب حسین سے ہوئی جو سموسے بیچنے کا کام کرتا تھا، اس کاروبار میں زیادہ کمائی نہ ہونے کی سبب دن رات اپنی بیوی کو پریشان کرتا اور بچوں کے مارتا پیٹتا تھا۔تاہم بار بار کسی نہ کسی بہانے بیوی کے میکے والوں سے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ثنا بانو نے کہا کہ اس کی دو لڑکیاں ہیں کل اس نے چھوٹی بیٹی کو اس کے شوہر نےپلنگ سے نیچے زمین پر پٹک دیا ایسا کئی بار کرچکا ہے۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ کل دوپہر میں سسرال میں جھگڑا ہونے کے بعد میں اپنے میکے آ گئی، تبھی میرا شوہر یہاں آکر سب کے سامنے تین طلاق دے گیا، جس کے سبب میں نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔اب میرا اور میرے بچوں کا کیا ہوگا؟میری زندگی برباد کردیا۔وہیں متاثرہ خاتون کی ماں شبانہ بانو نے کہا کہ اس کا آدمی ای ایم آئی کے پیسے مانگ رہا تھا، لڑکی کے منع کر دینے پر مارپیٹ کیا ، اور اس کے ظلم وستم سے گھبرا کر وہ ہمارے گھر آگئی اور ہم نے اس معاملے کی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔اس تعلق سے کارنج پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپیکٹر ایف ایم نائب نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد معاملے کی تفیتش جاری ہے۔ اس معاملے میں چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔تاہم سماجی کارکن عمر خان نے اس معاملے پر کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اس کے لئے ہم اب بیداری لانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ تین طلاق بل کا قانون بن جانے کے بعد ملک میں تین طلاق دینا جرم بن گیا ہے اور تین طلاق دینے پر شوہر کو تین سال کی سزا ہو سکتی ہے بل کے مطابق اب متاثرہ کی بیوی یا اس کا کوئی رشتہ دار ایف آئی آر درج کراسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.