ETV Bharat / state

گجرات: کَچھ میں سلسلہ وار زلزلے کے 14 جھٹکے محسوس کئے گئے - Aftershocks rattle Kutch post earthquake

گجرات کے شہر کچھ میں سلسلہ وار تقریباً 14 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ ایک دن قبل اس علاقہ میں 5.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

Gujarat: Aftershocks rattle Kutch post earthquake
گجرات کے کچ میں سلسلہ وار 14 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 5:48 PM IST

کچھ میں ہوئے سلسلہ وار جھٹکوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گذشتہ اتوار کی رات ہوئے زلزلے کا مرکز کچھ سے 10 کیلومیٹر دور پایا گیا۔

گاندھی نگر میں واقع انسٹی ٹیوٹ سیمولوجیکل ریسرچ کے ایک سانس داں نے بتایا کہ رات 12.57 بجے بچاو میں 4.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا اور اس کے بعد سلسلہ وار 14 جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ زلزلہ کے بعد کے جھٹکے بھی زلزلے سے مماثل ہیں یا نہیں۔

آئی ایس آر کے سائنس داں سنتوش کمار نے بتایا کہ ہم گذشتہ رات ہونے والے جھٹکے اور زلزلوں کو گن رہے ہیں۔ وہیں آئی ایس آر کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی رات ہوئے 4.6 شدت کے زلزلے کے علاوہ پیر کی صبح دس بجکر دو منٹ پر بھی 3.7 شدت زلزلے کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ اس کا مرکز گذشتہ زلزلے کے مرکز سے چھ کیلومیٹر دوری پر واقع تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ آج سہ پہر بھی 3.1 ، 2.9 ، 2.5 ، 2.4 ، 1.7 ، 1.6 اور 1.4 شدت کے زلزلے ریکارڈ کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.