ETV Bharat / state

گجرات: تین خواتین سمیت 13 قمارباز حراست میں - گجرات

گجرات میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین سمیت 13 قمار بازوں کو الگ الگ علاقوں سے گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے لاکھوں روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

Gujarat: 13 gamblers arrested, including three women
گجرات: تین خواتین سمیت 13 قمارباز حراست میں
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 5:29 PM IST

گجرات میں راجکوٹ شہر کے دو الگ الگ علاقوں میں تین خواتین سمیت 13 قمار بازوں کو حراست میں لے کر ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم ضبط کی گئی ہے۔

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ ڈی سی بی علاقے میں ادے نگر کے ایک مکان میں چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران جوا کھیل رہے چھ افراد کو وہاں پکڑ لیا گیا۔ ان کے پاس سے ایک لاکھ 19 ہزار روپے اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

اسی طرح راجکوٹ تعلقہ علاقہ میں سمودھ نگر آواس یوجنا کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے تین خواتین اور چار مرد وں کو جوا کھیلتے ہوئے پکڑا گیا اور ان سے 16 ہزار 120 روپے اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.