ETV Bharat / state

گجرات ساحل کے سمت بڑھنے والا مہا طوفان ‘کمزور پڑا - A rising storm towards Gujarat

بحیرہ عرب میں اٹھا مہا طوفان کمزور پڑ کر، اب صرف شدید زمرے کی طوفان کے طور پر گجرات کے سمت بڑھ رہا ہے۔

گجرات ساحل کے سمت بڑھنے والا مہا طوفان ‘کمزور پڑا
author img

By

Published : Nov 6, 2019, 1:11 PM IST

اطلاع کے مطابق یہ طوفان اب کمزور ہوکر عام طوفان کی شکل اختیار کر لیا ہے جو کل دوپہر تک دیو ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

آج صبح ساڑھے پانچ بجے تک یہ پوربندر سے 450 کلومیٹراور دیو سے 540 کلومیٹر مغرب جنوب میں واقع تھا یہ 15کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

گجرات ساحل کے سمت بڑھنے والا مہا طوفان ‘کمزور پڑا
گجرات ساحل کے سمت بڑھنے والا مہا طوفان ‘کمزور پڑا
محکمہ موسمیات کے آج جاری بلیٹن کے مطابق یہ کل دوپہر دیو ساحل سے ٹکرائےگا۔ جس کے اثر سے آج احمدآباد،راجکوٹ،سورت،بھروچ ،جوناگڑھ،گرسومناتھ،امریلی،بھاونگراضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔اس دوران ریاستی انتظامیہ راحت بچاؤ کام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔حالانکہ ایک اعلی افسر نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں این ڈی آر ایف کی 30 کمپنیاں تعینات کی گئ ہے، لوگوں کو سمندری ساحلی علاقوں میں نہ جانے کے لئے احتیاط کے طورپر اقتدامات کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب،وزیراعلی وجے روپانی نے موجودہ حالات میں کل راجکوٹ میں ہندوستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھنے کا اپنا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

سوراشٹر علاقے سے متصل مرکز کے زیرانتظام دیو میں بھی طوفان کے ٹکرانے کے خدشے کو دیکھتے ہوئے این ڈی آر ایف کی پانچ کمپنیاں تعینات کی جارہی ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے سیاحوں اور دیگرلوگوں کو ہٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.