ETV Bharat / state

'خدا بخش لائبریری کے اوپر سے پُل بنانے کا منصوبہ ترک کیا جائے'

یونیسکو کے ذریعے ہیریٹیج بلڈنگ قرار دی پٹنہ کی خدا بخش لائبریری کے اوپر سے پُل بنانے کا منصوبہ کو رد کرنے کے لیے احمدآباد کی حضرت پیر محمد شاہ لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر محی الدین بامبے والا نے حکومت گزارش کی۔

Khuda Bakhsh Library
Khuda Bakhsh Library
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 8:51 PM IST

احمد آباد کی مشہور ترین قدیم لائبریری میں سے ایک حضرت پیر محمد شاہ لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر محی الدین بامبے والا نے کہا کہ خدا بخش لائبریری علم و ادب کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

پروفیسر محی الدین بامبے والا

انہوں نے کہا کہ 'خدا بخش لائبریری ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر مشرقی علوم کے ساتھ ساتھ بھارت کے قدیم علوم وفنون ان کے ذخیرے ملتے ہیں اور ان کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے لیکن حکومت اپنی ضرورتوں کے لیے علمی مراکز کو نظر انداز کرتی نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا بخش لائبریری کا جو لارڈ کرزن ریڈنگ روم ہے وہ ایک تاریخی عمارت ہے اس کی حفاظت کرنا ہماری حکومت کی بھی ذمہ داری اور فرض ہے اگر حکومت اس کے خلاف جاکر وہاں سے کوئی راستہ نکالتی ہے یا فلائے اوور برج بنانا چاہتی ہے تو حکومت کو اس منصوبے کو روکنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.