ETV Bharat / state

احمدآباد کے مسلم نوجوان کررہے ہیں غیر ریاستی مزدوروں کا رجسٹریشن

author img

By

Published : May 7, 2020, 3:59 PM IST

گجرات کا شہر احمد آباد صنعتی شہر ہے لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس شہر کی رونق ماند پڑچکی ہے، لیکن اب گھر جانے والے غیر ریاستی مزدوروں کا رجسٹریشن فری میں کیا جارہا ہے۔

غیر ریاستی مزدوروں کا رجسٹریشن
غیر ریاستی مزدوروں کا رجسٹریشن

شہر میں بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں کے آئے مزدور اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے یہاں مقیم ہے لیکن اب لاک ڈاؤن نافذ ہوجانے سے بڑی تعداد میں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں اور وہ کھانے پینے سے بھی محروم نظر آرہے ہیں، اب اس حالت میں وہ جائیں تو جہاں جائیں! یہی وجہ ہے کہ اب تمام مزدور اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔

ایسے می‍ں احمدآباد کے مسلم برادری کے لوگ بھی بیرون ریاستی مزدوروں کی مدد کے لیے آگے آے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں مقیم غیر ریاستی مزدوروں کا رجسٹریشن مفت میں کررہے ہیں۔

احمدآباد کے رکھیال علاقے میں مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے بہت سے مسلم لوگ ان کا آن لائن رجسٹریشن کررہے ہیں۔

غیر ریاستی مزدوروں کا رجسٹریشن

بیرون ریاستی مزدوروں کا رجسٹریشن کرنے والے اسلم شیخ نے کہا کہ وہ گزشتہ چار دنوں سے احمدآباد کے رکھیال علاقے میں ان مزدوروں کا فارم پرُ کرنے کا کام کر رہے ہیں جو احمد آباد میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔

اس تعلق سے بیرون ریاستی مزدور آفتاب خان کہا کہ وہ تقریبا چار سال سے احمد آباد میں مزدوری کررہے ہیں لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہوچکے ہیں جس کے سبب اب وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں اسی لیے یہاں رجسٹریشن کروانے کے لیے آئے ہیں۔

مزدوری کرنے والے منظور شاداب کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین برسوں سے یہاں کام کررہے ہیں اور اب لاک ڈاؤن سے پریشان ہوکر اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔ جس کے لیے یہاں چند سلم نوجوانوں کی جانب سے مفت میں آن لائن رجسٹریشن کیا جارہا ہے جس کے وہ شکر گزار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.