گجرات حکومت کی جانب سے لوگوں کے صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے دھنونتری آروگیہ رتھ، سنجیونی رتھ جیسے جی وی کے کئی ایمبولینس کے ذریعے احمدآباد کے مختلف علاقوں میں مفت میں دوائیاں دی جا رہی ہیں۔
احمدآباد کے راجپور ٹول ناکہ علاقے میں آج صبح اس جی وی کی ایمبولینس سے مفت دوائیاں لینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی قطار دیکھنے کو ملی۔
دھنونتری آروگیہ رتھ کی ایک میڈیکل آفیسر فورم پٹیل نے کہا کہ 'کورونا کے مریض بڑھتے جا رہے ہیں لیکن وہیں دیگر بیماریوں کو روکنا بھی بہت ضروری ہے اس لیے جسے معمولی بیماری ہے جیسے سردی، بخار، ایلرجی یا چکر و دیگر بیماری کا علاج مفت میں ہو سکے اس کے لیے ہم دھنونتری آروگیہ رتھ کے ذریعے مفت میں لوگوں کو ان کے علاقے میں جاکر دوائیاں دے رہے ہیں۔
تو وہیں دوا حاصل کرنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن ہونے سے دوخانے بند ہو گئے ہیں۔ صرف کورونا کے مریضوں کا ہی علاج ہونے لگا دوسرے بیماری والوں کو سرکار بھول گئی ہے، لیکن اب مفت میں دوا دینا شروع ہوا ہے تو ہم خوش ہیں اور دوا لے رہے ہیں۔