ETV Bharat / state

گجرات میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی نئی باڈی کی تشکیل - ں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ مل کر کام کریں گے

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے گجرات میں ایک شاخ گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) کی نئی باڈی کی تشکیل دی گئی ہے، جس کے لیے جی آئی او گجرات کی زونل صدر فہمیدہ قریشی کو منتخب کیا گیا ہے۔

formation of new body of girls islamic organization in gujarat
گجرات میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی نئی باڈی کی تشکیل
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 6:54 PM IST

ملک بھر میں جماعت اسلامی ہند مختلف شعبوں میں خدمت انجام دے رہی ہے۔ اس ضمن میں خواتین میں دینی و دنیاوی بیداری لانے کے لیے جماعت اسلامی ہند نے گجرات میں ایک شاخ گرلز اسلامک آرگنائزیشن بنایا ہے۔ جس کی ہر دو برس میں نئی باڈی بنائی جاتی ہے۔

گجرات میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی نئی باڈی کی تشکیل

حال ہی میں گجرات جی آئی او کی دو سالا مدت مکمل ہونے کے بعد جی آئی او کی نئی باڈی کے لیے 13 دسمبر کو احمدآباد میں انتخاب ہوا۔ جس میں جی آئی او کی زونل صدر کے طور پر فہمیدہ قریشی کو منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وجے دوس : بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر بیٹن ریلے ریس منعقد

formation of new body of girls islamic organization in gujarat
گجرات میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی نئی باڈی کی تشکیل

اس تعلق سے فہمیدہ قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک اس عہدے پر ثنا منصوری فائز تھیں لیکن اب یہ ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے، اس لیے میں کافی خوش ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جی آئی او کے ساتھ ساتھ زونل ایڈوائزری ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔ یہ ٹیم اور ہم سب آنے والے وقت میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور جی آئی او کے تمام مقاصد کو مکمل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.