ETV Bharat / state

گجرات: کوڈ وارڈ میں آگ لگنے سے 5 افراد کی موت

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 2:16 PM IST

گجرات کے وزیر اعلی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

گجرات: کوڈ وارڈ میں آگ لگنے سے 5 افراد کی موت
گجرات: کوڈ وارڈ میں آگ لگنے سے 5 افراد کی موت

کوڈ وارڈ میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، موصولہ اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے کل 33 مریض اکو علاج چل رہا تھا۔

گجرات کے وزیر اعلی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

گجرات کے راجکوٹ میں واقع ادئے شیوانند کوویڈ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آگ لگنے سے 5 افراد کی موت ہوگئی۔ اسپتال میں کل 33 مریض زیر علاج تھے جن میں سے 11 کا آئی سی یو وارڈ میں علاج چل رہا تھا۔

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ساتھ ہی ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور یقین دلایا کہ انتظامیہ تمام متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

آگ لگنے کی وجوہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے، معلومات کے مطابق آگ بجھانے کے لیے متعدد فائر بریگیڈ کے عملے کو موقع پر بھیجا گیا ہے، خبر لکھے جانے تک آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق بہت سے مریض شعلوں کی وجہ سے جھلس گئے،جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی شیوانند اسپتال میں داخل تمام مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.