گجرات کے سورت میں واقع آیوش ہسپتال میں گزشتہ دیر شب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، اس واقعے میں چار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دیر شب سورت کے آیوش ہسپتال کے پانچوی منزلہ پر اچانک شاٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی، جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔
واقعے میں چار لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ 12 کورونا کے مریضوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔