گجرات محکمہ شہری ترقی نے ایک سرکولر جاری کر اعلان کیا ہے کہ بوپل کارپوریشن، کٹھواڑا، چلوڈا، نروڈا، سمیت 7 کے مختلف سروے نمبروں کو احمدآباد شہر کی حدود میں شامل کیا گیا ہے.
اس سے احمد آباد شہر میں وارڈ کی تعداد یا کارپوریٹرس کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
اس کے برعکس احمدآباد شہر کا رقبہ 446 مربع کلومیٹر سے بڑھ کر 526 مربع کلومیٹر تک بڑھ جائے گا۔
واضح رہے کہ گجرات کے 7 میونسپل کارپوریشن کے علاقوں کی حد میں اضافہ کرنے کے بعد اب ان میونسپل کارپوریشن کے وارڈ کی تشکیل اور اس کی حد بندی کا اعلان محکمہ شہری ترقیات نے کیا ہے۔
جس میں خاص طور سے احمد آباد کے علاوہ راجکوٹ، بڑودرہ، بھاؤنگر اور جام نگر کے وارڈ میں کسی طرح کا ترمیم 2 اضافہ نہیں ہوگا، جبکہ گاندھی نگر میں تین وارڈ اور 12 سیٹ، اسی طرح سورت میونسپل کارپوریشن میں ایک ووٹ اور 4 نششتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس تعلق سے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین امل بھٹ نے بتایاکہ محکمہ شہری ترقیات کے اعلان کے مطابق. بوپل کارپوریشن، کٹھواڑا، چلوڈا، نروڈا، سمیت 7 کے مختلف سروے نمبروں کو احمدآباد شہر کی حدود میں شامل کیا گیا ہے۔
اس اعلان کے مطابق احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں موجودہ 48 وارڈوں اور 192 کونسلرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جبکہ شہر کی حدود میں شامل نءی میونسپلٹی میں اور گرام پنچایت کے ضروریات کے مطالبہ کرنے کے بعد اس علاقے کے شہریوں کو بنیادی ڈھانچے کی سہولیات جلد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔