احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایسے میں ایک فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ایم آئی ایم کے احمد آباد دفتر میں بی جے کے رہنما خفیہ میٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں، اس پورے معاملہ پر گجرات کے ایم آئی ایم کے صدر صابر کابلی والا نے وضاحت پیش کی ہے۔ Clarification on Sabir Kabuliwala's meeting
مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا نے کہا کہ یہ میٹنگ ایم آئی ایم کے دفتر میں نہیں ہوئی تھی، اس میٹنگ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا،کیونکہ یہ میٹنگ پیرانہ سویز ٹریٹمنٹ پلانٹ کے معاملے پر ہوئی تھی جو پلانٹ کافی پہلے بند ہو چکا ہے،جس کے سبب کئی کارخانے بند ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ میئر کے روبرو پیش کرنے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، اس وقت اس میٹنگ میں دو سو سے زیادہ افراد موجود تھے، اس میٹنگ میں میئر سے یہ کہا گیا تھا کہ مذکورہ پلانٹ کے بند ہوجانے سبب کثیر تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں، لہذا پلانٹ شروع کیا جائے، اس پلانٹ کا کام جاری ہے اور بہت جلد شروع بھی ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تصویر کو کراپ کر کے مجھے بدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے، جو کہ سراسر غلط ہے، انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس گھبرا گئی ہے، اس لیے بدنام کر رہی ہے، لیکن ہم ڈرینگے نہیں بلکہ مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑنیگے واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے احمدآباد دفتر میں بی جے پی لیڈر کی خفیہ میٹنگ کو لے کر بی جے پی اور ایم آئی ایم کو نشانہ بنایا ہے، عآپ کے ریاستی صدر گوپال اٹالیہ نے ٹویٹ کیا احمدآباد میونسپل کارپوریشن بی جے پی کے میئر کریٹ پرمار اور بی جے پی رہنما دھرمیندر شاہ اور ایم آئی ایم کے صابر کابلی والا کے ساتھ یہاں خفیہ میٹنگ ہوئی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے؟ ا اس ٹویٹ کے بعد دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسودیا نے بھی اس معاملہ پر سوال اٹھا یا۔
مزید پڑھیں:'گجرات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچائے گی اے آئی ایم آئی ایم'