ETV Bharat / state

UPSC Coaching in Gujarat یو پی ایس سی کوچنگ کے لیے طلبہ کی مدد ضروری، آئی اے ایس سمیر صدیقی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 2:10 PM IST

گجرات میں مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کے لیے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کی جائے اور حوصلہ افزائی کر کے ان کے حوصلوں کو بلند کیا جائے۔ اس سلسلہ میں ملک کے مشہور آئی اے ایس کوچ سمیر صدیقی سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آراء نے خصوصی گفتگو کی۔ Exclusive Interview with Sameer Siddiqui IAS Coach

UPSC Coaching in Gujarat
UPSC Coaching in Gujarat
ملک کے مشہور آئی اے ایس کوچ سمیر صدیقی سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آراء نے خصوصی گفتگو کی

احمد آباد: گجرات پبلک ویلفیئر ٹرسٹ نے مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کے لیے ایک سمینار کا انعقاد کیا۔ یہ سمینار گجرات پبلک ویلفیئر ٹرسٹ نے ٹیگور ہال احمد آباد میں منعقد کیا تاکہ ان طلباء کی رہنمائی کی جا سکے جو یونین پبلک سروس کمیشن جیسے IFS ،IAS اور IPS کے ذریعہ منعقدہ مسابقتی امتحان میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں ملک کے مشہور آئی اے ایس کوچ سمیر صدیقی سے ای ٹی وی بھارت کو نہایت اہم باتیں بتائیں۔ اس موقعے پر آئی اے ایس کوچ سمیر صدیقی نے مقابلہ جاتی امتحانات میں طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جناب سمیر صدیقی نے ماضی اور حال کے درمیان تقابلی رپورٹ پیش کی اور یو پی ایس سی کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی تبدیلیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ اس صورتحال میں طلبہ کو بھی اپنی تعلیمی صورتحال میں تبدیلی لانے کی ضرورت کو مثال کے ذریعہ پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:

سرکاری خدمات سے ریٹائر ہونے والے سینئر کیڈر کے معززین کا طلباء میں خیر مقدم کیا گیا تاکہ طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔ سرکاری ملازمت میں سرکاری مشینری کا حصہ ہونے کے ناطے ایسے اعلیٰ افسران کا فرض ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف کریں۔ اس نکتے کو سمیر صدیقی نے بہت مضبوطی سے پیش کیا۔ بروڈہ مسلم ڈاکٹر ایسوسی ایشن صدر زبیر گوپلانی، جنہوں نے پورے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منظم کیا، ٹرسٹ کی طرف سے مقابلہ کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء کے لیے کیے گئے انتظامات کا خاکہ پیش کیا۔ زبیر گوپلانی نے لائبریری، ریڈنگ روم، انٹرنیٹ وغیرہ جیسی سہولیات کے ساتھ مختلف مقامات پر مراکز شروع کرنے کے معاملہ کی نشاندہی کی۔

ٹرسٹ کے اصل بانی افضل بھائی میمن نے سب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مفاد عامہ کی ایسی سرگرمیوں میں شامل تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں تو ایک خوبصورت مستقبل کی نسل تیار ہو سکتی ہے۔ آئی اے ایس کوچ سمیر صدیقی نے کہا کہ میں گجرات میں جب آیا تو دل زیادہ بڑا اس لیے ہوا کہ اس سرمایہ داری کے لیے اور کاروبار کے لیے جانے والی جگہ میں علم کتنی اہمیت مانا جا رہا ہے اس بات نے میرا دل اور بڑا کر دیا۔ کیونکہ اب علم کی طرف لوگ زیادہ سے زیادہ بڑھتے جا رہے ہیں۔ لوگوں میں بیداری پیدا ہو رہی ہے اور آج اس کی جھلک اس سیمینار میں بھی نظر آئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبا نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میں آئی اے ایس بننے کی تیاری کے لیے رہنمائی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ساروجنک ویلفیئر ٹرسٹ اور بروڈہ مسلم ڈاکٹر ایسوسی ایشن چاہتا ہے کہ کسی کا سپنا پیسوں اور مہنگا ہونے کی وجہ سے نہ ٹوٹے۔ بہت ہی جلد مسلم بچوں کے لیے آئی اے ایس، آئی پی ایس بنانے کے لیے بہت ہی کم فیس پر کلاسز کا آغاز کرنے والے ہیں۔ جس کے لیے ہم ان کا تعاون کریں گے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو آئی اے ایس، آئی پی ایس اور مقابلہ جاتی امتحانات میں پاس کرانے کی تربیت دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.