ETV Bharat / state

Qawwal Haji Mohammad Idris: قوال حاجی محمد ادریس سے خصوصی گفتگو - قوال حاجی محمد ادریس سے خاص بات چیت

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے قوال حاجی محمد ادریس نے کہا کہ وہ دنیا کے پہلے قوال ہے جنہوں نے صوفی قوالی میں بھارت میں ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ قوال حاجی محمد ادریس کا نام لمکا بوک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔Exclusive Interview with Haji Mohammad Idris

قوال حاجی محمد ادریس سے خصوصی گفتگو
قوال حاجی محمد ادریس سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Jun 7, 2022, 5:48 PM IST

قوال حاجی محمد ادریس نے احمدآباد میں صوفی انور حسین کی جانب سے رکھی گئی محفل میں شرکت کی اور بہترین قوالی گا کر سامعین کو مسحور کردیا۔ قوال حاجی محمد ادریس نے کہا کہ وہ دنیا کے پہلے قوال ہے جنہوں نے صوفی قوالی میں بھارت میں ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ وہیں انہوں نے 12 نومبر 2016 کو سنگیت ناٹک اکیڈمی دہلی میں اسٹیج پر مسلسل 12 گھنٹے پرفارم کیا اور ان کو لمکا بوک آف ورلڈ ریکارڈ میں 2019 کے ایڈیشن میں اسے جگہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پدم شری ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا، حالانکہ ہمارے نام کئی سالوں سے پدم شری کے لیے جا رہے ہیں۔Exclusive Interview with Haji Mohammad Idris

قوال حاجی محمد ادریس سے خصوصی گفتگو

سال 1972 سے اب تک قوالوں کو پدم شری ایوارڈ نہیں دیا گیا، لیکن ہم کسی چیز کے محتاج نہیں ہیں اور ہم نے اپنے ملک کے لیے جو بھی کیا وہ بھارت کے لیے امن و امان قائم کرنے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 سال کی عمر سے قوالی گا رہا ہوں اور میرا تعلق دہلی سے ہے۔ قوالی گانا ہماری خاندانی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے بزرگوں نے حضرت امیر خسرو سے تعلیم لی اور ان کی قوالی ہم سناتے رہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حاجی محمد ادریس کے بیٹے ادنان قطبی نے کہا کہ قوالی 870 سال پرانی روایت ہے اور ہم قوالی کے فن کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن انہیں حکومت نظر انداز کر رہی ہے، اس لیے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ قوالی کی طرف بھی خاص توجہ دی جائے، تاکہ یہ جو فن ہے وہ برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوالی فنکاروں پر بھی کورونا کا اثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.