سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بی جے پی نے جو بھی کام کیا ہے، اس کے خلاف صحیح طور پر کام کرنے والی ایک اپوزیشن پارٹی کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ Exclusive Interview With MK Faizi. کانگریس تو صرف الیکشن لڑ رہی ہے اس کے بعد کچھ نہیں کرتی اور اب گجرات میں اور بھی پارٹیاں آ رہی ہیں وہ لوگ بھی گجرات اور ملک کے مسئلے کو صحیح طور پر نہیں اٹھاتے۔ ایسے میں ایس ڈی پی آئی کافی سال سے گجرات میں کام کر رہی ہے۔ ہم پورے ملک میں بی جے پی کے خلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن پارٹی بننا چاہتے ہیں الیکشن لڑنے والی پارٹی نہیں بننا چاہتے ہیں۔ گجرات کی عوام کو یہ پتا ہے کہ ایس ڈی پی آئی تو ہمیشہ رہے گی۔ Exclusive Interview with SDPI National President MK Faizi
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی آئی گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں اور ہم لوگ آگے جائیں گے۔ آنے والے گجرات کے اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی بھی اچھے انداز میں انتخابات لڑے گی۔ ابھی گجرات میں کہاں کہاں اور کون کون سی سیٹوں پر انتخابات لڑنا ہے یہ ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ ہماری بات چیت چل رہی ہے اور کس کے ساتھ ہمیں اتحاد کرنا ہے اس پر بھی بحث چل رہی ہے اور اس کے بعد فائنل کریں گے کہ کہاں اور کیسے گجرات میں اسمبلی انتخابات لڑنا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں ہم گجرات کے تمام ایشوز کو اپنا مدعا بنائیں گے اور ملک کے سیاسی حالات کو بھی سامنے رکھ کر ہم الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے گیان واپی مسجد کے تعلق سے کہا کہ جو دھوکہ بابری مسجد کو لے کر مسلمانوں کو دیا گیا، وہی دھوکہ گیان واپی مسجد کو لے کر شروع کیا گیا ہے۔ ملک کو آہستہ آہستہ ہندو راشٹر بنایا جا رہا ہے۔ 'سنگھ پریوار' کے مطابق انتظامیہ بھی کام کر رہی ہے اور کبھی کبھی عدالت کے فیصلے بھی ان کے مطابق دیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ 'سنگھ پریوار' عوام کے لیے صرف نفرت کا ایک ایجنڈا لے کر آئی ہے، جس میں مسلم عمارتوں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تاج محل ہمارا ہے، قطب مینار ہمارا ہے اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ چارمینار بھی ہمارا ہے۔ یعنی جو عمارتیں مسلم بادشاہوں نے بنائی ہیں ان کا نام بدل کر کچھ لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔