احمدآباد: حمید میمن کا پورا نام حمید عبدالرزاق میمن ہے جن کی عمر فی الحال 55 سال ہے۔ انہوں نے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کے ساتھ تیل کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے لگے اور ایک خادم الحجاج کے طور پر حاجیوں کی خدمت میں جڑ گئے۔ 1995 سے وہ گجرات حج کمیٹی میں خادم کے طور پر کام کرنے لگے. 2001 اور 2002 میں بھی جب گجرات میں زلزلہ و فسادات ہوئے تب حاجیوں کو ان کے گھر سلامتی کے ساتھ پہنچانے کا کام حمید میمن نے کیا. اس تعلق سے حمید میمن نے کہا کہ میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں لیکن میرے اندر کچھ کرنے کا جذبہ تھا اس لیے میں نے حاجیوں کی خدمت کرنا شروع کی۔ اس کے بعد اپنے والد کے کاروبار کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔ یہ سب مختلف موضوعات پر شاہین فاؤنڈیشن کے بانی حمید میمن سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے خصوصی بات چیت کی۔ Exclusive Interview with Hameed Memon Founder of Shaheen Foundation
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اس دوران میں احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں کام کرنے جانے لگا جہاں 2002 میں پسمانگی اور غریبی سے لوگ جوجھ رہے تھے۔ مجھے کرکٹ کھیلنا آتا تھا تب میں نے بھی ایسے غریب بچوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا اور اس کے بعد میں ان بچوں کے لیے کرکٹ کا سامان اور کٹ لے کر گیا اور بچوں کو دیا اور کہا کہ میں آج سے تم کو کرکٹ سکھاؤں گا. لیکن اس کے ساتھ آپ سبھی کو پڑھائی کرنی ہوگی، بچے مان گئے اور میں نے ان کو پڑھانا شروع کیا ان کے ڈائٹ کا خیال رکھا انہیں کرکٹ سکھاتا اور ہر روز ایک پیکٹ دودھ اور ایک بسکٹ کا پیکٹ انہیں دیتا. جس سے یہ بچے پڑھائی اور کھیل کود میں بھی آگے بڑھنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ان 35 بچوں کے ساتھ میں نے 2002 میں شاہین فاؤنڈیشن کی شروعات کی۔ وٹوہ اور اس کے بعد دانی لمڈا میں شاہین فاؤنڈیشن کی کوچنگ کلاسس شروع کی جس میں 1 سے 12 تک کے طلبا کو تعلیم دینے لگا۔ اس کے بعد آج یہاں ہر طرح کے کورسس و کلاسس جاری ہیں۔ اب 800 بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین فاؤنڈیشن میں 8 سے ایم کام، بی سی اے، 11،12، سائنس کی کلاسس چل رہی ہیں۔ جی ای ای، نیٹ کی کوچنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اب تک 15 کمپیوٹر کلاسس مختلف تنظیموں کے اشتراک سے چل رہی ہیں۔ سی اے فاؤنڈیشن کے کورس شمع اسکول کے بعد ایف ڈی اسکول میں شروع ہونے والا ہے. یو ایس اکاؤنٹنٹگ، پھونکس، کی کلاسس بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اب ہم لوگ گورنمنٹ ہیلپ ڈیسک میں جن سیوا کیندر بنا کر لوگوں کے آدھار کارڈ، ایوشمان کارڈ، سوکنیا یوجنا، اسکالرشپ فارم مفت میں بھرتے ہیں اور کارڈ بناتے ہیں۔ Exclusive Interview with Hameed Memon Founder of Shaheen Foundation
شاہین فاؤنڈیشن کے بانی حمید میمن نے کہا کہ 2 سال کورونا وائرس کے دوران بھی ہم نے لوگوں کی خوب خدمت کی۔ جس میں مختلف مقامات کو سینیٹائزیشن کرنے کا کام کیا. پردیسی مزدوروں کو کھانا کھلانا اور انہیں ٹرین و بس تک بٹھا کر ان کے گھر تک سلامتی سے پہنچانے کا کام کیا. غریبوں میں راشن کٹس تقسیم کیے. کورونا وائرس کے بچنے کے لیے 50 سے زائد ویکسینیشن کیمپ لگائے. ان لوگوں کو کاڑھا بنا کر پلایا اور ضرورت مندوں تک آکسیجن بھی پہنچایا۔ بہت سے لوگوں کو کورونا سے جان بچانے کے لیے ہم نے کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کریں۔ اس لیے اب ان بچوں کو آن لائن تعلیم دینا بھی ہم شروع کرنے والے ہیں۔ جس سے زیادہ زیادہ طلبا جڑ کر جدید تعلیم کو حاصل کریں اور ان کا وقت بھی ضائع نہ ہو۔