جمعیت علماء ہند کی نئی کمیٹی کو تشکیل دینے کے لیے جمعیت علماء کے انتخابات ملک بھر میں ہونے والے ہیں۔ جمعیت علماء ہند گجرات کا انتخاب 12 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
اس تعلق سے جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری کہا کہ 'جمعیت کے انتخابات کا طریقہ پورے ملک میں ایک ہے، کیونکہ جمعیت رائے شماری پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'اب تک جمعیت کی ٹرم دو سال کی ہوتی تھی۔ ہر دو سال میں ممبرشپ ہوتی تھی اور پھر ضلع، اسٹیٹ اور پورے ملک میں انتخابات کر عہدے طے کیے جاتے تھے۔ جس میں صدر، نائب صدر اور خرانچی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ لیکن جمعیت نے اس مرتبہ 2 سال کی بجائے تین سال کی ٹرم طے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آحمد آباد: زردوزی آرٹسٹ شاہد انصاری کی انوکھی پہل
انہوں نے مزید کہا کہ 'گجرات میں جمعیت علماء گجرات کے صدر محمد رفیق بروڈوی 3 ٹرم سے ہیں۔ 12 ستمبر کو گجرات کے صدر کا انتخاب ہے۔ جس میں نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔'