ETV Bharat / state

ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے گاندھی آشرم کا دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گجرات آنے میں اب کچھ گھنٹے باقی ہیں، ایسے میں اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ٹرمپ وزیر اعظم مودی کے ساتھ احمدآباد میں موجود گاندھی آشرم کا دورہ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے گاندھی آشرم کا دورہ
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 10:44 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:33 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو صبح 11 بجکر 55 منٹ پر احمدآباد ہوائی اڈہ پہنچ جائیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے

اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ اس 22 کلو میٹر لمبے روڈ شو کی شروعات احمدآباد ہوائی اڈہ سے ہوگی اور سب سے پہلے ہوائی اڈہ سے سیدھا ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی گاندھی آشرم جائیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ساتھ ہی انہیں گاندھی جی پر مبنی ایک کتاب بطور تحفہ دی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے گاندھی آشرم کا دورہ

گاندھی آشرم میں موجود گاندھی کے مورتی کو سوت کی مالا خود ٹرمپ پہنائیں گے اور گاندھی جی کا چرخہ بھی چلا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی گاندھی آشرم کے نمائش ہال میں جائیں گے اور ملک کی آزادی میں کس طرح سے گاندھی جی اور گاندھی آشرم کا حصہ رہا ہے، اس تعلق سے انہیں معلومات بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں ہلکا پھلکا ناشتہ بھی گاندھی آشرم میں کرایا جائے گا جس میں خاص طور سے کھمن، سموسا، ڈرائی فوڈ، جوس وغیرہ ہوں گے۔

احمدآباد ہوائی اڈہ سے سیدھا ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی گاندھی آشرم جائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے گاندھی آشرم پوری طرح تیار ہے، لہذا یہاں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.