ETV Bharat / state

Disturbed Area Act Enforced گجرات کے آٹھ علاقوں میں ڈسٹرب ایریا ایکٹ نافذ

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 10:24 AM IST

گجرات کی نرمدا ڈسٹرک مجسٹریٹ شویتا تیوتیا نے راج پلہ شہر کے آٹھ علاقے میں ڈسٹرب ایریا ایکٹ کو نافذ کیا ہے۔ گجرات میں ترمیمی ایکٹ 2019 کے سیکشن 2 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت ڈسٹرب ایریا والے علاقے سے گھر، منقولہ جائیداد کی منتقلی پر پابندی عائد ہوتی ہے، نیز کرائے داروں کے تحفظ سے متعلق خصوصی قوانین نافذ ہوتے ہیں۔

نرمدہ کے اٹھ علاقوں میں ڈسٹرب ایریا ایکٹ نافذ

احمدآباد: گجرات میں مختلف مقامات پر ڈسٹرب ایریا نافذ کیا جا چکا ہے۔ گجرات کے نرمدہ ضلع میں بھی کئی جگہوں پر ڈسٹرب ایریا نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نرمدا ڈسٹرک مجسٹریٹ شویتا تیوتیا نے بتایا کہ ترمیمی ایکٹ 2019 کے سیکشن 2 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت راج پیپلا شہر کے 8 علاقوں میں ڈسٹرب ایریا ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت 'ڈسٹرب ایریا' والے علاقوں سے گھر، منقولہ جائیداد کی منتقلی پر پابندی عائد ہونے کے ساتھ ساتھ کرائے داروں کے تحفظ سے متعلق خصوصی قوانین نافذ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ راجپلہ شہر کے آٹھ علاقوں کی حدود میں 500 میٹر کے اندر واقع شہری اور دیہی علاقوں میں واقع جائیداد کو ڈسٹرب ایریا قرار دیا گیا ہے جس میں دکشن پالیہ، سندھی واڑ، دربار روڈ، عرب ٹیکرا ہریجن واس، آرزو سوسائٹی، کولیواڑ، کمہارواڑ کاچھیاواڑ، مچھی واڑ مارکیٹ ایریا، اسٹیشن روڈ قصبہ واڑ علاقہ، شریناتھ جی مندر علاقہ، بھاٹواڑ، نو پرا، راجپوت فڑیا، سب جیل علاقہ، راج روکشی، ہر سندھی ماتا مندر علاقہ، نوا فڑیا، موتی باغ، رام باغ سوسائٹی، ایم پی منسوکھ وساوا کی راجیندر نگر سوسائٹی کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شرما کمپلس اور راجپیلہ گاؤں کے کچھ علاقوں میں ڈسٹرب ایریا آتا ہے۔ ان علاقوں کی حدود سے پانچ میٹر کے اندر واقع جائیداد کی منتقلی کے بارے میں ضلع مجسٹر سے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں:Rahul Bharat Jodo yatra 'راہل گاندھی گجرات سے بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے'

ایکٹ کے تحت موجود علاقوں سے غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی کی ممانعت اور کرائے داروں کے تحفظ سے متعلق دفعات نافذ ہوتی ہیں، یعنی کوئی ہندو مسلم علاقے میں جائیداد نہیں خرید سکتا اور کوئی مسلمان ہندو علاقے میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔ اگر کسی کو بھی جائیداد خریدنا ہو تو انہیں سب سے پہلے مجسٹریٹ سے اجازت لینی ہوگی۔ اس کے بعد وہ کسی بھی طرح جائیداد کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.