احمدآباد: مائنوریٹی کوآرڈینشن کمیٹی گجرات نے عمریٹھ تھانے میں گستاخ رسول جگر عرف دھولیا ستیش بھائی پٹیل کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گجرات کے ڈی جی پی کو مکتوب لکھا ہے۔ مائنوریٹی کوآرڈینشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے لکھا ہے کہ 13/4/23 کو عمریٹھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر نمبر 112150352 301070 ملزم جگر عرف دھولیو ستیش بھائی پٹیل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پیغمبر اسلام حضرت محمد کی شان میں جھوٹی قابل اعتراض پوسٹس اور تصاویر اپ لوڈ کرکے گجرات سمیت ملک بھر کی مسلم کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
انہوں نے مکتوب میں لکھا ہے کہ دھولیو ستیش بھائی پٹیل پر غیر قانونی سرگرمیاں کرنے کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 295(A)، 153(A) اور 505 کے تحت شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد آج تک ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی مجرمانہ ہسٹری بھی ہے اور وہ اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض پوسٹس کر رہا ہے۔ حالانکہ اس سے مسلم کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن آج تک پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
Demand for Action Against Vivek Patel: گستاخ رسول ویویک پٹیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
انہوں نے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے سزا دینے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے۔ قصوروار کارکنان کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ انصاف سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے تاکہ لوگوں کا قانون پر اعتماد مضبوط ہو۔