ETV Bharat / state

گھٹی والا مسجد ٹرسٹ میں بدعنوانی - گھٹی والا مسجد ٹرسٹ

گجرات میں بڑی تعداد میں وقف املاک موجود ہیں،لیکن روز بروزوقف املاک میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔

گھٹی والا مسجد ٹرسٹ میں بدعنوانی
author img

By

Published : Oct 8, 2019, 3:33 PM IST

بدعنوانی کا ایسا ہی ایک معاملہ احمدآباد کے گھٹی کانٹا علاقے میں موجود گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کا آیا ہے۔

گھٹی والا مسجد ٹرسٹ میں بدعنوانی، دیکھیں ویڈیو
دراصل، گھٹی والی مسجد ٹرسٹ گجرات وقف بورڈ میں رجسٹر ہے، جو کافی برس پرانا ٹرسٹ ہے۔ اس ٹرسٹ میں کافی جائیداد بھی ہیں۔ اس جائیداد کاایک مکان عبدالسعیدبیلم کا ہے، جن کے آبا واجداد گذشتہ 70 برسوں سے گھٹی والا مسجد سے متصل اسی مکان میں اپنی زندگی گزار رہے تھے۔عبدالسعید 2014 میں دل کی بیماری کے سبب کافی بیمار ہوگئے ، جس کا فائدہ ان ہی کی چچرے بھائی نے اٹھایا اور ان کے مکان کو اپنے نام ٹرانسفر کرلیا۔ان کے ساتھ مل کر گھٹی والا مسجد کے ٹرسٹیوں نے گجرات میں نافذ ڈسٹرب ایریا ایکٹ کے خلاف عبدالسعید بیلم کا مکان آگے چل کر کسی غیر مسلم کے نام ٹرانسفر کردیا۔

عبدالسعید بیلم کا کہنا ہے کہ میری چچیرے بھائی نے ہی مجھے دھوکہ دیا اور میرا مکان اپنے نام کرلیا اور اب تو یہ مکان کسی تیسرے کے نام کردیا ہے۔ جس کے خلاف گجرات وقف بورڈ میں بھی شکایت کی گئی ہے، لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

گھٹی والا مسجد کے قریب بڑی تعداد میں غیر مسلم رہائش پذیر ہیں۔ ان کے بیج ایک ہی مکان عبدالسعید بیلم کاہے، یہ علاقہ اشانت دھارا ( دسٹرب ایریا ایکٹ) میں شمار کیا جاتا ہے۔
چونکہ یہ علاقہ کافی حساس ہے، ایسے میں اشانت دھارا کے خلاف اٹھائے گئے قدم اور عبدالسعید کے ساتھ ہورہی نا اںصافی کے خلاف سماجی کارکن زاہد شیخ ، عبدالسعید اوران کے ساتھیوں نے احمدآباد کے کلیکٹر کو میمورنڈم سونپا۔

سماجی کارکن زاہد شیخ نےعبدالسعید بیلم کو انصاف دلانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
سماجی کارکن زاہد شیخ نے مطالبہ کیا کہ گجرات میں اشانت دھارا پر عمل کرنے کے لیے جس طرح کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، اس کے خلاف ورزی کرنے والے گھٹی والا مسجد ٹرسٹ اور احمدآباد میونسپل کارپویشن کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسر کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی کی جائے اور عبدالسعید کو انصاف دلایا جائے۔

ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ گجرات وقف بورڈ اور احمدآباد کلیکٹر اس معاملے کے خلاف کب قدم اٹھاتا ہے اور کب عبدالسعید کو انصاف ملتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.