حکومت کا کہنا ہے کہ مہلک وبا کورونا کے مریضوں کے علاج کے دوران اگر بدقسمتی سے کسی عملہ کی موت ہو جاتی ہے تو ان کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
اعلان میں ڈاکٹرز اور نرسز کے علاوہ ہسپتالوں میں صفائی کرنے والے اور اشیا خوردنی فراہم کرنے والے عملہ بھی شامل ہیں۔
یہ اعلان وزیر اعلی وجے روپانی کے سکریٹری اشونی کمار نے کیا ہے۔ اس سے قبل اسی طرح کے معاوضے کا اعلان پولیس اہلکاروں کے لیے بھی کیا گیا تھا۔
وزیر اعلی وجے روپانی نے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کرنے کے بعد بلدیاتی شعبے اور شعبہ صحت کے عملہ کے لیے بھی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی روپانی کے اس اعلان سے خوردنی اشیا اور کھانا سپلائی کرنے والے عملہ کے افراد خانہ بھیی استفادہ کر سکیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈین میڈیکل ایسوسیئشن کے زیر اہتمام وزیر اعلی روپانی نے پرائویٹ ڈاکٹرز کے درمیان 45 ہزار این 95 ماسک تقسیم کئے ہیں۔
علاوہ ازیں سوتی کپڑوں کے کاروباری اور تیل میل اور اس سے متعلق صنعتوں سے وابستہ کاروباریوں کے لیے بھی پابندیاں ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدارک کے ساتھ کام کر سکیں۔
ان صنعتوں سے متعلق سامانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی بھی اجازت حاصل ہوگی۔