ETV Bharat / state

سورت میں کورونا وائرس کا خطرہ

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:42 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اب تک بھارت میں پانچ لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

سورت کورونا وائرس کا خطرہ
سورت کورونا وائرس کا خطرہ

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی پیدائشی ریاست گجرات میں بھی کورونا کے معاملات میں تشویشناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سورت کورونا وائرس کا خطرہ
سورت کورونا وائرس کا خطرہ

حالانکہ گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تھوڑی کمی درج ہوئی ہے لیکن نیے معاملوں کی تعداد مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 620معاملے سامنے آئے ہیں تو وہیں اس دوران بھی 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

احمدآباد سے زیادہ سورت میں کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے احمد آباد کی بجاے اب گجرات کا ہاٹ اسپاٹ سورت بن گیا ہے۔

محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 32446 ہوگئی ہے حالانکہ مسلسل ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اب تک گجرات کے کل معاملوں میں سے 23670 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے گجرات میں 1848 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی بار گجرات میں احمد آباد کی بجائے کسی دوسرے ضلع میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

تازہ معاملوں میں گجرات میں سب سے زیادہ کورونا مریض سورت میں درج کیے گئے ہیں جس کے تحت سورت میں 199 احمدآباد میں 197 اور وڈودرا میں 52 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد گجرات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان میں سے احمد آباد میں 9، سورت میں 4،وڈودرا اور گاندھی نگر میں 2-2 جبکہ جوناگڑھ، پاٹن اور نوساری میں 1-1مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.