ETV Bharat / state

گجرات: ایک دن میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز

ریاست گجرات میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 902 کیسز پائے گئے ہیں جو ایک دن میں آنے والے کیسز میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 3:48 AM IST

Updated : Jul 14, 2020, 6:59 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے مزید 902 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد 42 ہزار 808 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران دس افراد کی کورونا سے ہلاکتوں کے ساتھ یہ تعداد 2057 پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت (گجرات) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں یہاں پر بھی اب سورت نے احمدآباد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ
گجرات میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ

تازہ معاملوں میں سے سب سے زیادہ سورت کارپوریشن میں سے ہیں جہاں پانچ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ احمدآباد کارپوریشن میں 3، گاندھی نگر کارپوریشن اور موربی میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 57 ہوگئی ہے۔

نئے معاملوں میں سورت میں حالات خراب ہوتے دکھائی دے رہیں کیونکہ اور یہاں سب سے زیادہ کورونا کے مریض مل رہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سورت کارپوریشن میں میں سب سے زیادہ 207 کے پائے گئے ہیں اس کے علاوہ میں احمدآباد کارپوریشن میں 152، وڈودرا کارپوریشن میں 61، جونا گڑھ میں 34، امریلی میں 29، سریندر نگر میں 26، بہاونگر کارپوریشن میں 24 اور راجکوٹ کارپوریشن میں 22 معاملات سامنے آئے ہیں۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں 608 مریضوں کو ہسپتال سے علاج کے بعد چھٹی کی گئی ہے اور اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 806 ہوگئی ہے۔

فی الحال گجرات میں 10 ہزار 945 فعال کیسز ہیں جن میں سے 74 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ بقیہ مریضوں حالت مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 265 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

Last Updated : Jul 14, 2020, 6:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.