ETV Bharat / state

کورونا وائرس: گجرات میں 326 نئے کیسز

author img

By

Published : May 2, 2020, 11:28 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کا انفیکشن کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 326 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: گجرات میں 326 نئے کیسز
کورونا وائرس: گجرات میں 326 نئے کیسز

پورا ملک کورونا کی زد میں آچکا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن گجرات میں اس وائرس کا پھیلنا زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 326 نئے کیس درج کیے گئے جس سے ریاست میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 4721 ہوگئی ہے۔

وہیں گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا کی وجہ سے 236 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات کے احمد آباد ضلع سب سے زیادہ کورونا متاثر ہے۔ احمد آباد میں 267 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس سے ساتھ ہی احمدآباد میں اب تک 3293 افراد کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ جبکہ سورت میں 26، وڈوڈرا میں 18، مہی ساگر میں 6، پنچ محال میں 3، بناس کانٹھا،بوٹاڈ، گاندھی نگر-،کچھ اور پاٹن میں 1-1 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

ریاست کے شہر احمد آباد میں کورونا کے سب سے زیادہ 3293 کیسز اب تک درج کیے گئے ہیں، وڈوڈرا سے 308 اور سورت سے 644 کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راجکوٹ میں 58، آنند میں 74، بھاون نگر میں 47، گاندھی نگر میں 49، بناس کا نٹھا میں 29، پنچ محال میں 37 اور بوٹاڈ میں 21 مثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.