ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 1096 نئے معاملے درج - گجرات میں کورونا سے موت

ریاستِ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1096 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس 1096  نئے معاملے درج

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 12:06 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے بہت تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔ گجرات کے کچھ اضلاع میں کورونا کچھ حد تک قابو میں ہے لیکن کچھ اضلاع میں حالات بہت زیادہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ خاص طور سے سورت میں کورونا کی وجہ سے تشویش ناک حالت بنی ہوئی ہے تو وہیں گجرات میں کورونا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ ایسے میں گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 88 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس 1096  نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس 1096 نئے معاملے درج

محکمۂ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 169، احمدآباد میں 145، بڑودہ میں 90، گاندھی نگر میں 16، بھاؤنگر میں 15، بناس کانٹھا میں 11، راج کوٹ میں 66، سریندر نگر میں 21، پاٹن میں 15، امریلی میں 14، جام نگر میں 74 اور مہسانہ میں 17، کچھ میں 22 معاملے درج ہوئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 29 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2930 پر پہنچ گئی ہے

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1096 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
.

گجرات میں اب تک کل 88942 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 71261 سے زائد ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1011 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے..

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14751 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 79 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 14672 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 72 ہزار 577 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ گجرات میں اب تک 18 لاکھ 91 ہزار 775 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.