ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4500 سے تجاوز کر چکی ہے، کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4539ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 2640 نیے معاملات سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 294650 پر پہنچ گئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2066 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 13559 ہے، جس میں سے 158 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 13401 افراد کی حالت مستحکم ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 621، سورت میں 502، وڈودرا میں 322، گاندھی نگر میں 26، بھاونگر میں 43، بناس کانٹھا میں 30، راجکوٹ میں 262، سریندر نگر میں 19، پاٹن میں42، امریلی میں 21، جام نگر میں 33، مہسانہ میں 43، کچھ میں 25 نیے معاملات درج کئے گئے ہیں۔