ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 1305 نئے کیسز درج - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہوم ٹاؤن گجرات میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب ریاست میں کورونا کی کل تعداد 99ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 10:06 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3048 پر پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1305 نیے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 99050 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 80054سے زائد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1141 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت 15948معاملے ایکٹیو ہیں ان میں سے 94 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 15854 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 74523 ٹیسٹ ہوے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 176حمدآباد میں 149، وڈودرا میں 89، گاندھی نگر میں 21، بھاونگر میں 21، بناس کانٹھامیں18، راج کوٹ میں 125، سریندر نگر میں21، پاٹن میں 9، امریلی میں 26، جام نگر میں 125، مہسانہ میں 24، اور کچھ میں. 17 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.