ریاست گجرات میں اب تک کورونا سے 3700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب ریاست میں اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7397 تک جا پہنچی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اسی اثنا میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 124 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
گجرات میں اب تک کل 1 لاکھ 87 ہزار 240 مثبت کیسز کی شناخت کی جا چکی ہے، جبکہ کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 931 پہنچ گئی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 995 افراد کو ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12 ہزار 512 فعال کیسز ہیں، ان میں سے 71 مریض وینٹی لیٹر پر بتائے جا رہے ہیں جبکہ 12 ہزار 441 افراد کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 67 لاکھ 87 ہزار 440 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔
گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 143، احمدآباد میں 198، وڈودرا میں 100، گاندھی نگر میں 32، بھاونگر میں 8، بناس کانٹھامیں 60،راجکوٹ میں 96، سریندر نگر میں 33، پاٹن میں 30، امریلی میں 14، جام نگر میں 12، مہسانہ میں 55، کچھ میں 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔