ETV Bharat / state

زرعی بل 2020 کے خلاف کانگریس کی اسپیک اپ فار فارمرز مہم - gujarat news

حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور شدہ زراعت بل کی مخالفت پورے ملک میں جاری ہے ایسے می‍ں کانگریس نے سنیچر کے روز سے کسانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور زرعی بل کی مخالفت میں 'اسپیک اپ فار فارمرز' مہم کا آغاز کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:30 PM IST

اس مہم میں گجرات کانگریس کمیٹی کے اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کسانوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافی پر سوشل میڈیا، فیس بک، ٹوئٹر پر جم کر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

اسپیک اپ فار فارمرز (کسانوں کے لیے آواز اٹھاؤ) مہم کے تحت سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوے گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر امت چاوڑا نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر مودی حکومت کا کسان مخالف چہرہ سامنے آیا ہے، مودی حکومت جب سے برسر اقتدار آئی تب سے یہ حکومت کسانوں کو کمزور کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر امت چاوڑا

چاوڑا نے یہ بھی کہا کہ 'اب پھر پارلیمنٹ میں مودی حکومت نے ایسے بل پاس کروائیں ہیں جو جمہوریت کو ختم کرتے ہیں اور آنے والے دنوں میں کسانوں کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جو کسان اپنے کھیتوں کے مالک ہیں آنے والے دنوں میں وہ اپنے ہی کھیت میں مزدور بن کر رہ جائیں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کسانوں کے مستقبل کا سوال ہے اور کسانوں کے حقوق کی لڑائی ہے اس لیے سب مل کر اسپیک اپ فار فارمرز مہم کے ذریعے کسانوں کے حقوق کی لڑائی بلند کر رہے ہیں۔

کانگریس رہنما ہاردک پٹیل نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے کسان سڑکوں پر اتر کر بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ میں جس طرح سے زرعی بل 2020 کے نام پر کالا قانون پاس کیا گیا ہے اس سے کسان پریشان ہیں۔

کانگریس رہنما ہاردک پٹیل

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک کے کسان ایک ہی بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ زرعی بل کو واپس لیا جائے یا پھر اس بل کے تحت کسانوں کے بنیادی حق اور منڈی کے حقوق کی بات بھی کی جائے، زرعی بل صرف کسانوں کو برباد کرنے کے لیے ہیں کسانوں کے لیے سب کو ساتھ مل کر لڑنے کی ضرورت ہے ان کے حقوق کے لیے ہمیں بولنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.