احمدآباد: اس موقع پر گجرات کانگریس کے لیڈر اقبال شیخ نے بتایا کہ 612 سال قبل سلطان احمدشاہ بادشاہ نے 1411 میں احمدآباد شہر کی بنیاد ڈالی تھی تب سے اس شہر کا نام احمدآباد ہےاور احمدآباد شہر آج پوری دنیا میں ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ رکھتا ہے ایسے میں آج ہم اس شہر کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں اور مبارک دیتے ہیں ساتھ ساتھ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ شہر ہمیشہ ابد و آباد رہے۔ وہیں اس تعلق سے احمدآباد شہر کانگریس مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین رشید شیخ نے کہا کہ کانگریس لیڈر بدر الدین شیخ جو کورونا میں وفات پا گئے انہوں نے سیدی سعید کی جالی والی مسجد سے احمدآباد شہر کا برتھ ڈے منانے کی شروعات کی تھی جسے آج بھی ہم کافی دھوم دھام سے منا رہے ہیں اور احمدآباد کی تاریخ کو یاد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر گومتی پور کے کونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ ہر سال کانگریس کے مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب ہم لوگ قومی اتحاد کے ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں کو اکٹھا کر احمدآباد شہر کا جنم دن مناتے ہیں اور احمدآباد شہر کو جس طریقے سے احمد شاہ بادشاہ اور بڑا بابا نے مل کر بسایا تھا اسے ہم یاد کرکے احمد کی شان وشوکت بڑھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ احمدآباد شہر جس کا 612واں کا برتھ ڈے منایا گیا۔ شرپسند عناصر کی جانب سے اس کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس معاملے پر سماجی کارکن شیخ عشرت حسین نے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل پی ایم نریندر مودی نے کہا تھا کہ دس اسمارٹ سٹی بنائے جائیں گے وہ تو اب تک بن نہیں پائے اور اگر آپ چاہتے ہیں تو ان دس اسمارٹ سٹی کے بننے کے بعد ان کا نام کرناوتی یا کوئی اور بھی نام ہو اپنی پسند کا رکھ سکتے۔ احمدآباد شہر کی بنیاد ڈالے جانے کی تاریخ بھی اب تک موجود ہے۔ کس طریقہ سے احمدآباد شہر کو بسایا تھا اور یہ نام کیوں رکھا گیا تھا اور آج تک بھی ان کی بنائی ہوئی چھ سو سالہ قدیم عمارتیں موجود ہیں۔ احمدآباد شہر کو یونیسکو کے اندر ورلڈ ہیریٹیج کا درجہ بھی ملا ہوا ہے۔ بھارت احمدآباد شہر کا نام تبدیل کرکے پوری دنیا میں بدنام ہوسکتا ہے۔ گاندھی نگر کا نام بدلنے کے بارے میں تو کوئی نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی گاندھی نگر کا نام بدلنے کی بات ہوتی ہے تو بار بار احمدآباد شہر کے نام بدلنے پر کیوں زور دیا جاتا ہے۔ دانشوران نے کہا ہے کہ احمدآباد شہر کا نام بدلنا ممکن نہیں ہے۔