ریاست گجرات کے احمدآباد میں گزشتہ برس ہوئے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات Municipal Corporation Election کو 9 ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر میونسپل کارپوریشن میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
اس معاملے پر کانگریس کے کاؤنسلر تسلیم عالم ترمیزی Congress Leader Taslim Alam Tirmizi نے کہا کہ اب تک کانگریس کے ہائی کمان نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، الیکشن ہوئے 9 ماہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر Opposition Leader کی جگہ اب تک خالی ہے۔ ہم نے کانگریس کی جانب سے ہائی کمان کو درخواست کی ہے کہ 24 کاؤنسلرز میں سے 12 مسلم کاؤنسلر احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں ہیں، ان میں سے کسی مسلم کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 37.81 فیصد ووٹنگ درج کی گئی
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال 2022 میں اسمبلی انتخابات Election Assembly ہونے والے ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر جلد از جلد بنایا جائے کیونکہ کارپوریشن میں مخالفت کرنے والا کوئی نہیں ہے و دو سے چار دنوں میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کر دیا جائے۔ Opposition Leader in Ahmedabad Municipal Corporation