ETV Bharat / state

Shazad Khan Pathan احمدآباد میں دو سال میں 2618 حادثات اور 744 افراد کی موت ہوئی

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے عام اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والے بورڈ کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔احمدآباد میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 2618 حادثات اور 744 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے لئے ناقص انتظامات ذمہ دار ہیں۔

احمدآباد میں دو سال میں 2618 حادثات  اور 744 افراد کی موت ہوئی

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 1:15 PM IST

احمدآباد میں دو سال میں 2618 حادثات اور 744 افراد کی موت ہوئی

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے جنرل اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے بی جے پی کی قیادت والے بورڈ پر شدید تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل بی جے پی نے جتنے وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ہے ۔یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ احمد آباد میں 1902 کلومیٹر سڑکوں پر فٹ پاتھ نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو سڑک کا ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس کے نتیجے میں 1185 سال 2020 میں اور 2021 میں 1433 حادثات ہوئے ہیں۔ دو سال کے اندر 2618 حادثات ہوئے ہیں جن میں 744 افراد کی موت ہوئی ہے۔ احمد آباد حادثاتی اموات میں 2020 میں 14 ویں نمبر پر تھا لیکن 2021 میں گیارہویں نمبر پر آگیا ہے۔ ان حادثات میں 25 فیصد پیدل چلنے والوں کی موت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ان تمام حادثات کے لیے ذمہ دار ہے جبکہ اس معاملے پر آج ممبر کو جنرل اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور بجٹ میں کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کئے جانے پر انہوں نے حکمراں جماعت پر شدید تنقید کی ۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں سینٹرل ورچ کی ترقی کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ مائی بائک پروجیکٹ کے نام پر کئی جگہوں پر فٹ پاتوں پر پارکنگ کو دیکھنے کو ملتا ہے۔ راہگیروں کو چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کے سبب لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident in Ahmedabad احمدآباد میں سڑک حادثہ، دس افراد ہلاک

اس پر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہتیش باروٹ نے جواب دیا کہ گشتہ تین سالوں میں ہم نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ 85 فیصد کام شروع ہو چکے ہیں۔ شہر کا سب سے بڑا پروجیکٹ کھاری کٹ کنال پروجیکٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.