ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 1204 نئے معاملوں کی تصدیق

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے لیکن ساتھ ہی کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے گجرات میں اب تک 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4160 تک پہنچ گئی ہے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:53 AM IST

Confirmation of 1204 new cases of Corona virus in Gujarat
گجرات میں کورونا وائرس کے 1204 نئے معاملوں کی تصدیق

ریاست گجرات میں کورونا وائرس نے اپنے پھیلاؤ کے دائرہ کو بڑھادیا ہے جہاں اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ مسلسل جاری ہے۔ لیکن ساتھ ہی کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے گجرات میں اب تک 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4160 تک پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں ایک جانب 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1204 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 226508 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہوکر اپنے گھر جانے والوں کی جملہ تعداد 208867 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1338 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 13481 معاملے فعال ہیں۔ ان میں سے 68 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جب کہ 13413 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8613587 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں251، سورت میں 158، بڑودہ میں 117، گاندھی نگر میں 34، بھاونگر میں 14، بناس کانٹھا میں 15، راجکوٹ میں 98، سریندر نگر میں 17، پاٹن میں 18، امریلی میں 20، جام نگر میں 19، مہسانہ میں 43، کَچھ میں 33، معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.