احمدآباد:ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں واقع این ایم پڈالیاں فارمیسی کالج میں جینرک میڈیسین اے کوسٹ ایفکٹیو ریمیڈی ایورنیس کیمپین کے عنوان سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں جینرک میڈیسین کیا ہے، کتنی سستی اور کتنی آسانی سے کم قیمت پر جینرک اسٹور سے حاصل ہو سکتی ہے تعلق سے تبادلہخیال کیا گیا۔اس کو لے کر طلبا میں بیداری پیدا کی گئی۔
اس تعلق سے این ایم پڈالیاں کالج کے پرنسپل جتیندر بنگالی نے بتایا کہ ہماری کالج میں جینرک میڈیسین کے تعلق سے طلبا میں بیداری لانے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں احمدآباد کی نامور شخصیات نے حصہ لیا۔طلبا کو بتایا گیا کہ جینرک میڈیسین کیا ہے، اس سے کیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بھارت میں لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔ انہیں ڈاکٹر اپنی پہچان کے حساب سے مہنگی دوائیاں لکھتے ہیں جسے غریبوں کو خریدنا مشکل ہو جاتا ہے ۔بہت سے لوگ دوا نا خریدنے سے مر بھی جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو سو روپے کی دوائی 5سے 10 روپے میں جینرک میڈیسین اسٹور سے مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hajj pilgrims in Gujarat گجرات کے عازمین حج سے زیادہ رقم وصول کرنے پر ہنگامہ
ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اتنی ہی اثر دار ہوتی ہے کہ جتنی مہنگی دوائیاں ۔اس طرح کی بیداری لوگوں میں پیدا کرنے اور زیادہ سے زیادہ جینرک میڈیسین خریدنے کی طرف لوگوں کو راغب کرنے کے لئے یہ پروگرام رکھا گیا جو کافی کامیاب رہا۔اس سلسلے میں لوگوں کے درمیان بیداری لانی ضروری ہے۔