ETV Bharat / state

مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے انتقال پر تعزیت - مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے انتقال پر تعزیت

جمعیت علمائے ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری پروفیسر نثار احمد انصاری نے کہا کہ مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری نے ہمیشہ انسانیت کو آگے بڑھانے کی بات کی اور پورے ملک کو محبت و بھائی چارے کا پیغام دیا۔

مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے انتقال پر تعزیت

author img

By

Published : May 22, 2021, 10:46 AM IST

احمدآباد: جمعیت علماء ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے استاد محترم حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے انتقال پر جمعیت علماء ہند گجرات کی جانب سے تعزیت پیش کی گئی۔

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید عثمان منصور پوری کو تعزیت پیش کرتے ہوئے جمعیت علماۓ ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری پروفیسر نثار احمد انصاری نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید عثمان منصور پوری بہت بڑے عالم تھے. ہر مسائل پر وہ گہری نظر رکھتے تھے اور جمعیت علمائے ہند کے لیے وہ اللہ کی نعمت تھے۔

ویڈیو

مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند میں ایک ماہر استاد مانے جاتے تھے اپنے طلبا میں وہ ہر دل عزیز تھے انہوں نے ہمیشہ انسانیت کو آگے بڑھانے کی بات کی اور پورے ملک کو محبت و بھائی چارے کا پیغام دیا۔

پروفیسر نثار احمد انصاری نے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑے دکھ کی بات ہے کہ وہ ہمارے درمیان نہیں رہے اور یہ ایک ایسا بڑا خلا ہے کہ اللہ ہی اسے پورا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت پر آج ہم نے جمعیت علماء ہند احمدآباد کے دفتر میں جمعیت کے تمام عہدیداران کے ساتھ تعزیت پیش کی اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. ہم سب کو اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جمعیت علماء ہند کو ان کا ایک اچھا نعم البدل دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.