ETV Bharat / state

Communal Clash in Savli Town of Gujarat گجرات کے ساولی قصبے میں مذہبی جھنڈا لگانے پر فرقہ وارانہ تصادم - گجرات میں مذہبی جھنڈا لگانے کی کوشش پر اعتراض

ساولی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی رات اس وقت پیش آیا جب لوگوں کے ایک گروپ نے دوسری کمیونٹی کے ارکان پر دھامیجی کا ڈیرہ علاقے میں بجلی کے کھمبے پر اپنے جھنڈے کے ساتھ مذہبی جھنڈا لگانے کی کوشش پر اعتراض کیا۔ Communal Clash in Savli Town of Gujarat

گجرات کے ساولی قصبے میں مذہبی جھنڈا لگانے پر فرقہ وارانہ تصادم

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 1:09 PM IST

وڈودرا (گجرات): گجرات کے وڈودرا ضلع کے ساولی قصبے میں مذہبی جھنڈا لگانے کو لے کر دو گروہوں میں تصادم ہوا اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا، ایک پولیس اہلکار نے پیر کے روز بتایا کہ 36 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Communal Clash in Savli of Gujarat ساولی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی رات اس وقت پیش آیا جب لوگوں کے ایک گروپ نے دوسری کمیونٹی کے ارکان پر دھامیجی کا ڈیرہ علاقے میں بجلی کے کھمبے پر اپنے جھنڈے کے ساتھ مذہبی جھنڈا لگانے کی کوشش پر اعتراض کیا۔ Objection on Religious Flag in Gujarat ساولی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اے آر مہیدا نے کہا۔"معاملہ بڑھ گیا اور دونوں برادریوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا لیکن فسادیوں نے ایک گاڑی اور ایک دکان کو نقصان پہنچایا،"

دونوں گروپوں کی طرف سے ہفتہ کی رات دیر گئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) درج کرائی گئیں، جس کے بعد 43 لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کے قانون کے تحت فسادات، غیر قانونی اجتماع، انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ایکٹ وغیرہ کا معاملہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دونوں برادریوں کے کل 36 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے میں پولیس کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ Communal Violence in Gujarat

یہ بھی پڑھیں: Attempt to Spoil Communal Atmosphere ہردوئی میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش، مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.