سال 2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب گجرات میں دسمبر مہینے میں اتنا کم درجہ حرارت درج کیا جا رہا ہے۔
گجرات کے محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دن تک سوراشٹر کے کچھ حصوں میں سرد لہر جاری رہے گی۔ آئندہ دو دن کے بعد درجہ حرارت میں کچھ اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں غیر موسمی بارش ہونے کے بعد گجرات میں گزشتہ 4 روز سے سردی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیئس تک کم ہوگیا ہے۔
احمدآباد میں آج درجہ حرارت 13.6 ڈگری درج کیا گیا تو آج نلیہ شہر میں 2.5 ڈگری درجہ حرارت، ڈیسا میں 10 ڈگری، بڑودہ میں 13.8 ڈگری اور سورت میں 15.6 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا ہے۔