گجرات میں ضلع گر سومناتھ کے اونا علاقے میں منگل کے روز ایک مکان کے صحن سے گانجے کے پودے برآمد کئے گئے اور اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے کی بنیاد پر امیج گاؤں میں ایک مکان کے صحن میں آج صبح چھاپہ مارا گیا جہاں سے 21 ہزار 660 کلو گرام کے 16 گانجے کے پودے ضبط کر لئے گئے۔
پولیس نے معاملہ درج کر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کو اُمید ہے کہ اس معاملہ میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی۔