ETV Bharat / state

گجرات میں آٹھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کل

گجرات کی آٹھ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے کل ووٹنگ ہوگی۔ سابق وزیر اتما رام سمیت 81 امید واروں کی قسمت داؤں پر۔

By Elections
ضمنی انتخابات
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 11:00 PM IST

ریاستی چیف انتخابی افسر ایس مرلی کرشن نے آج بتایا کہ پولنگ کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کل صبح سات بجےشروع ہوگی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے لئے کل 3024 بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں 18.75 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ 1500 رائے دہندگان پر ایک بوتھ کے بجائے 1000 پر ایک بوتھ بنایا گیا ہے۔

ضلع کچھ کی ابڈاسا ، سریندر نگر کا لمبڑی ، موربی کی موربی ، امریلی کی دھاری ، بوٹاد کی گڈڑا (ریزور ایس ای ) ، وڈودرا کی کرجن ، ڈانگ کی ڈنگ ( ریزرو شیڈول ٹرائب) اور والساڈ کی کپراڈ ، ان آٹھ سیٹوں پر اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے اس وقت کے اراکین اسمبلی کے مستعفی ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ کل 81 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 51 آزاد امیدوار ہیں۔ سب سے زیادہ 14 امیدوار لمبڑی اور سب سے کم چار امیدوار کپراڈا میں ہیں۔ کرجن اور ڈانگ میں نونو ، ابڈاسا میں 10 ، دھاری میں 11 اور موربی اور گڈڑا میں 12 امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی نسل کو کشمیری تہذیب سے روشناس کرانے کی کوشش

اہم مقابلہ حکمراں بی جے پی اور کانگریس کے مابین ہے۔ بی جے پی نے ان میں سے پانچ سیٹوں پر انہی کانگریس کے سابقہ ​ اراکین اسمبلی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ، جن کے استعفیٰ سے یہ سیٹں خالی ہوئی ہیں ۔ یہ پردیوم سنگھ جڈیجا ( ابڈاسا) ، برجیش مرزا(موربی) ، جے وی(دھاری) ، اکشے پٹیل (کرجن) اور جیتو چودھری (کپراڈا) ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر تین سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار سابق وزیر آتمارام پرمار (گڈڑا) ، کرت رانا (لمبڑی) اور وجے پٹیل (ڈانگ) آٹھویں بار پارٹی کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں۔

کانگریس کے امیدوار ہیں شانتی لال (ابڈاسا) ، چیتن کھچار (لمبڑی) ، جینتی لال پٹیل (موربی) ، سریش (دھاری) ، موہن سولنکی (گڈڑا) ، کریت جڈیجا (کرجن) ، سوریہ کانت گویت (ڈانگ) اور بابو بھائی پٹیل ( کپراڈا) ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.