ETV Bharat / state

Gujarat Board 10th Result 2023 غریب گھر کی محنتی بیٹی نے دسویں میں 99.33 پرسنٹائل حاصل کیا - سید بشریٰ بیگم محمد علی

احمد آباد میں ایک پنچر بنانے والے کی بیٹی بشریٰ بیگم نے دسویں جماعت کے امتحانات میں 99.33 پرسنٹائل حاصل کر کے ریاست بھر میں اپنا نام روشن کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 29, 2023, 12:09 PM IST

Updated : May 29, 2023, 12:57 PM IST

غریب گھر کی محنتی بیٹی نے دسویں میں 99.33 پرسنٹائل حاصل کیا

احمد آباد: ریاست گجرات میں دسویں کے امتحانات میں کئی مسلم طلبا و طالبات شاندار نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک احمد آباد کے باپونگر کے ایک پنچر بنانے والے کی بیٹی سید بشریٰ بیگم محمد علی نے 99.38 پرسنٹائل سے کامیابی حاصل کرکے ریاست بھر میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ اس تعلق سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت روشن آرا نے بشریٰ بیگم اور ان کے گھر والوں سے بات چیت کی۔ بشریٰ بیگم نے اپنے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 99.38 پرسنٹائل ملے ہیں اور میں اے ون گریڈ سے پاس ہوئی ہوں۔ بشریٰ بیگم نے بتایا کہ انہوں نے ایف ڈی گرلز اسکول جمال پور میں تعلیم حاصل کی۔ اس رزلٹ بشریٰ کافی خوش ہیں۔ انہوں نے اپنی پڑھائی کے ٹائم ٹیبل اور امتحانات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ بشریٰ نے بتایا کہ میرے پاپا پنچر بناتے ہیں لیکن انہوں نے ہمیں کبھی کسی سے کم نہیں سمجھا اور ہماری پڑھائی کے لیے ہمارے والدین نے کافی محنت کی اور انہوں نے ہر وقت سپورٹ کیا۔

اس تعلق سے بشریٰ کی والدہ نے بتایا کہ میری چار بیٹیاں ہیں جو ہمیشہ سے پڑھنے میں کافی اچھی رہی ہیں اور ہمیشہ سے ان کی پڑھائی پر کافی دھیان دیا ہے۔ یہ بچے جب فرسٹ کلاس میں تھے تب سے ہی فرسٹ رینک لا رہے ہیں۔ جب میری پہلی بیٹی نے فرسٹ رینک لایا تب سے میری دوسری بچیوں نے اس سے ترغیب لے کر محنت کرنے کا گول بنایا اور فرسٹ رینک لانے کی شروعات کی۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کا تمام طرح سے خیال رکھا جاتا ہے۔ انہیں گھر کا کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ ہم انہیں پڑھائی کرنے کا پورا وقت دیتے ہیں۔ انہوں مزید بتایا کہ لوگوں سے مجھے کافی مرتبہ اس تعلق سے طعنے بھی سننے کو ملے لیکن میں نے لوگوں کی باتوں پر کبھی دھیان نہیں دیا اور بیٹیوں کی پڑھائی پر خوب محنت کی جس کے نتیجے میں آج یہ بیٹیاں ہمارا نام روشن کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ کے والد محمد علی پنچر بناتے ہیں اور پورا دن دھوپ میں کام کرتے ہیں۔ آج ان کی بیٹی نے ٹاپ کیا ہے۔ اس تعلق سے بشری کے والد سید محمد علی نے کہا کہ میں پنچر بناتا ہوں، ٹائر ریپئرنگ کا کام کرتا ہوں اور دن رات محنت کرتا ہوں ہوں۔ میرے بچے پڑھائی میں کافی ہوشیار ہیں اور ان کی پڑھائی کے لیے ہم نے کافی محنت بھی کی ہے اور آج میری بچی نے ٹاپ کیا ہے۔ اس کے لیے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں اپنے بچوں کو خود کفیل بنانا چاہتا ہوں، ان کا مستقبل روشن کرنا چاہتا ہوں جس طرح محنت کی میں نے پسننہ بہایا ہے، میں نہیں چاہتا ہوں تو وہ اس طرح سے کام کریں۔ میں بچوں کو اپنے پیر پر کھڑے کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنا مستقبل بنائیں اور ترقی کریں یہی میرے کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Board 10th Result 2023 گجرات ایس ایس سی بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے جڑواں مسلم بھائی

Last Updated : May 29, 2023, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.