احمدآباد:گجرات کے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ گزشتہ دنوں جو بجٹ پاس کیا گیا تھا کانگریس نے اس میں مزید 253 کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس بجٹ میں احمدآباد کی ترقی ناممکن ہے۔ اس کے لئے احتجاج کیا جا رہا ہے اور کانگریس نے ترمیم شدہ 9735 کروڑ روپے کا اپنا بجٹ پیش کیا۔
کانگریس کے رہنما شہزاد خان پٹھان نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات ملنی چاہئیں۔اس کے لئے ہم نے ترمیم و اضافہ کے ساتھ ہی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں خاص طور سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں موجود بی آر ٹی ایس کوریڈور کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اس کی وجہ سے ٹریفک میں کچھ راحت لوگوں کو مل سکے۔ سال 2007 سے 2023 تک میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ منظور کئے گئے بجٹ میں سے اب تک 23012 کروڑ روپے کی رقم کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اس عرصے میں مجموعی طور پر 84782.05 کا بجٹ پیش کیا گیا اس رقم کا تقریبا 30 فیصد استعمال اب تک نہیں کیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں خواتین کاروباریوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بجٹ میں احمدآباد شہر میں موجود اسٹریٹ لائٹ پر سولر پینلز لگائے جائیں. احمدآباد میں نئے شامل ہونے والے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، مذہبی مقامات کی مرمت و تجدیدکاری، اسٹریٹ وینڈر پالیسی کا نفاذ اور شہر میں پارکنگ لاٹ بنانے پر زور دیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:Ahmedabad Municipal Corporation احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے 9482 کروڑ روپے کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کیا
ان کا کہنا ہے کہ احمدآباد کو منشیات سے نجات اور آزادی دلانے کے لئے بازآبادکاری سینٹر تعمیر کیا جائے. پی پیرانا میں موجود کچرے کے پہاڑ کو 6 ماہ کے اندر ہر ختم کیا جائے.