احمدآباد:گجرات اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کو اپنی اپنی راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ BJP Leaders Visit Shah Alam Dargah In Ahmedabad۔ بی جے پی مائنوریٹی سیل کے جنرل سیکرٹری زین العابدین انصاری نے کہا کہ شاہ عالم درگاہ میں پوری دنیا سے لوگ زیارت کرنے آتے ہیں۔اب گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں میں نے بھی دریاپور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے ۔اس میں مجھے امیدوار بنایا جائے اور میرے حق میں اچھا فیصلہ ہو۔ اس لئے میں شاہ عالم درگاہ میں آیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Backward Muslim Samaj پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کا تعارفی اجلاس
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار ڈبل انجن کی سرکار ہے۔ یہاں سب کا ساتھ سب کا وکاس ہوتا ہے ۔اس بار بھی بی جے پی کو گجرات میں اکثریت کے ساتھ جیت حاصل ہوگی. وہیں بی جے پی لیڈر عرفان احمد نے کہا کہ میں جب بھی احمدآباد آتا ہوں اس وقت شاہ عالم درگاہ کی زیارت کرتا ہوں۔آج بھی ہم یہاں آکر شاہ عالم سرکار کی مزار پر چادر پیش کی. عقیدت کے پھول پیش کئے اور ملک کے امن وامان و ترقی کی دعائیں مانگی. وہیں شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج بی جے پی لیڈران شاہ عالم درگاہ کا دورہ کیا ۔گل پوشی کی، چادر چڑھائی اور یہاں سے ہم نے دعائیں کی۔BJP Leaders Visit Shah Alam Dargah In Ahmedabad