گجرات این ایس یو آئی کے صدر شاہنواز شیخ جب احمدآباد کے ایس ٹی بس اسٹینڈ پر کسانوں کی حمایت میں احتجاج کرنے کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
اس دوران شاہنواز شیخ نے نئے زرعی قوانین کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں۔
وہیں دوسری جانب احمدآباد کے گومتی پور علاقے کے کاؤنسلر اقبال شیخ جب اپنے گھر سے باہر نکلے تب ہی انہیں گومتی پور پولیس نے حراست میں لے لیا اور گومتی پور پولیس اسٹیشن میں ڈیٹین کر لے گیے۔
اس موقع پر کاؤنسلر اقبال شیخ نے کہا کہ ہم ایک میٹنگ میں جا رہے تھے تب ہی مجھے اور بہوجن مکتی پارٹی کے کارکنا کو پولس نے حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:
بھارت بند کے دوران ملک بھر میں مظاہرے
اس معاملے پر گومتی پور پولیس اسٹیشن کے پی آئی سی بی ٹندیل نے کہا آج بھارت بند کے پیش نظر پولس ہرجگہ مستعد ہے۔ مختلف علاقوں میں اپنے پونٹ بنایاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر علاقے کے سربراہ اور مختلف پارٹیوں کے کارکنان احتجاج نہ کریں، اس لیے انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔