اس ہڑتال میں بھارتی اسٹیٹ بینک اور انڈین اوورسیز بینک نے شرکت نہیں کی۔
ماہا گجرات بینک امپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جنک راول نے یو این آئی کو بتایا کہ ریاست بھر کے تقریبا 4 ہزار بینک شاخوں کے 25 ہزار ملازمین نے ہڑتال میں شرکت کی۔اس سے 15 ہزار کروڑ روپے کا بینک کام کاج متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بینک کے اہلکاروں نے جگہ جگہ احتجاج کیا۔ مسٹر راول نے کہا کہ اہم مخالفت تو بنکوں کے انضام کے سلسلے میں تھی اور اس کے علاوہ بینک کا قرض لے کر واپس نہ لوٹانے والوں کو قصوروار قرار دے کر وصولی کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ بینکوں میں غیر ضروری سروس ٹیکس لیے جانے کی بھی مخالفت کی جا رہی ہے۔