احمد آباد: احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈسپوزل کپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب پلاسٹک کے بیگ تھیلی کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے اس تعلق سے ایک سرکولر بھی جاری کیا ہے۔ اس طرح ڈسپوزیبل کپ کے بعد پلاسٹک بیگ پر بھی احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے پابندی عائد کر دی جس کے ساتھ میڈیکل اسٹور کے مالکان بھی پلاسٹک کے بیگ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ 120 مائکرون سے کم پلاسٹک کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے حکم کے بعد اس سلسلے میں کارروائی کی جائے گی۔ اس کے لیے مستقبل میں سبزی بیچنے والے سبری فروش بھی پلاسٹک کے تھیلے استعمال نہیں کرسکیں گے۔ اس تعلق سے پانچ فروری تک تاجروں کو سمجھایا جائے گا جس کے بعد ان پر کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- Plastic Ban in Ahmedabad احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ڈسپوزل کپ و پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگائی
غور طلب ہو کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایسا فیصلہ اللہ شہر میں صفائی کو برقرار رکھنے اور سنگل یوز ا پلاسٹک کے استعمال کم ہو جس سے آلودگی کو کم ہوتی اس کے لیے اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 20 جنوری تک تمام چائے کی دوکانوں پر پلاسٹک کے ڈسپوزل کپ اور اور پان کے گلوں پان پر لپٹی جانے والے پنی کا استعمال نہ کرنے کی کی ہدایت دی گئی تھی۔ اور اگر اس کے بعد بھی پلاسٹک کے ڈسپوزل گلاس اور پلاسٹک کی پنی کا استعمال کیا گیا تو چائے کی دوکان اور پان کی دکان کو سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
اس تعلق سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ہرشد لوسنکی نے بتایا انتظامیہ کی جانب سے تمام زون میں چائے کی کیتلی اور پان کی دکانوں کا معائنہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ سے زیادہ پیر کپ ڈمپنگ سائٹ پر کچرے میں پھنکے جاتے ہیں۔ چائے کی دکان والوں نے ایسے چائے کے کپ کے سائز کو بھی کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگ کپوں کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں اور وہ کپ نالیوں میں جاکر گرتے ہیں۔ جس سے نالیاں بند ہو جاتی ہیں اور ڈرینیج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پان کے گلوں میں پان لپیٹنے اور سوکھا مسالہ باندھنے کے لیے پلاسٹک کی پنی استعمال ہوتی ہے ان کی جانچ کے بعد پلاسٹک شیٹ کے استعمال پر بھی پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
فی الحال احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ملازمین لوگوں کو ڈسپوزل گلاس کا استعمال کو بند کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں،میونسپل کارپوریشن نے نوٹس بھی جاری کیا ہے کہ اگر آپ ڈسپوزل گلاس کا استعمال کرنا بند نہیں کرتے ہیں تو دکان سیل کر دی جائے گی۔ 20 جنوری تک ہر چائے کے کپ کو چیک کیا جائے گا انہیں ڈاسپوزل گلاس کا استمال نہ کرنے کی ہداہت دی جائے گی۔