ETV Bharat / state

Ashura And Taziya Juloos احمدآباد میں یوم عاشورہ قومی اتحاد کے ساتھ منایا گیا - جلوس کے موقع پر تعزیہ کمیٹی

احمدآباد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین (ع) کی شہادت کی یاد میں "یوم عاشورہ" محرم کا جلوس قومی اتحاد کے ساتھ منایا گیا جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

احمدآباد میں یوم عاشورہ قومی اتحاد کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 12:29 PM IST

احمدآباد میں یوم عاشورہ قومی اتحاد کے ساتھ منایا گیا

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں منعقدہ جلوس کے موقعے پر تعزیہ کمیٹی کے چیئرمین پرویز جے وی مومن نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین (ع) اور عاشورہ کے دن ان کی شہادت کا غم پوری عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ حق اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے 72 ساتھیوں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے شہر بھر میں بڑے احترام سے جلوس نکالے گئے۔ فرق وارانہ اتحاد اور خیر سگالی کی علامت کے طور پر تعزیہ اور جلوس کا مختلف مقامات پر شانتی کمیٹیوں اور سماجی تنظیموں نے خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ 93 تعزیہ ، 24 اکھاڑے، 78 ڈھول تاشے اور چھیم جماعتیں، 20 لاؤڈ اسپیکر، 14 علم نشان پارٹیاں، 10 ماتمی دستے، 24 ٹرک اور 10 اونٹ گاڑیاں اور بڑے ماتم گروپس تعزیہ جلوس میں شامل ہوئے۔ راستے میں آبی ذخائر سے نیاز میں دودھ اور شربت تقسیم کئے گئے۔ اس بار بھیملک کی مختلف ریاستوں کے کاریگروں کے بنائے ہوئے خوبصورت تاجے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram Processions راجکوٹ: تعزیہ اٹھاتے وقت 15 لوگوں کو کرنٹ لگا، دو افراد ہلاک

روایت کے مطابق تعزیہ کے جلوس کا احمد آباد سٹی یونٹی اینڈ پیس کمیٹی نے استقبال کیا۔ تعزیہ کمیٹی کے ارکان نے مشہور جگن ناتھ مندر کے مہنت شری دلیپداس جی مہاراج اور شہر کےدیگر معززین کی موجودگی میں مہمانوں کا استقبال کیا۔ تعزیہ کمیٹی کے چیئرمین جناب پرویز جے وی مومن نے اس جلوس کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کی تمام برادریوں کے لوگوں کے شاندار تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.