گزشتہ ہفتے احمدآباد کے دھندھوکا گاوں میں کشن بھرواڑ نامی شخص کا سرعام قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے کے تحت یکے بعد دیگر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایسے میں جمیعتہ العلماء ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد نے اس معاملے کی سخت مذمت کی ہے۔Dhandhuka Firing Murder Case
جمعیتہ العلما ہند گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری نے کہا کہ دھندھوکا میں جو ہوا وہ ایک سوچی سمجھی سازش بھی ہو سکتی ہے۔دھندھوکا میں جو ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں. اور جمیعتہ العلما اس طرح کے کسی بھی معاملہ کی حمایت نہیں کرتی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جسے ہی اس معاملے کی اطلاع ملی ہم نے پولس کے اعلی افسران سے رابطہ کیا اور کہا کہ فوری طور پر اس معاملے پر قابو پایاجائے۔ اور اس معاملے سے جڑے کسی بھی ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔
مزید پڑھیں:Maulana Qamar Ghani Usmani Arrested: مولانا قمرغنی عثمانی کو گجرات اے ٹی ایس نے گرفتار کیا
انہوں نے مزید کہا کہ دھوندھوکا میں جو ہوا وہ ایک قتل کا معاملہ ہے۔مرنے والا ایک ہندو ہے اور مارنے والوں میں مسلمان کا نام آرہا ہے. حقیقت تو پولس کی انکوائری میں پتا چلے گا۔ لیکن یہ معاملہ جس طرح سے پیش آیا وہ غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرنا بھی غلط ہے اور کسی کا قتل کرنا بھی بہت غلط ہے. ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے اطمینان رکھیں۔ کسی کے بھی بہکاوے یا جذبات میں نہ آئیں۔